بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

مری گلیات روڈ پر کوسٹر کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

datetime 23  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) گلیات روڈ پر خیرہ گلی کے مقام پر کوسٹر کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مری کے گلیات روڈ پر خیرہ گلی کے مقام پر دو بسیں آپس میں ٹکرانے کے بعد ایک کھائی میں جاگری،

جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں، جب کہ کچھ دیر کے بعد ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں۔ ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ حادثے میں ایک کوسٹر کھائی میں گرگئی جس کے باعث آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ریسکیو 1122 مری اور کے پی کے اہلکار امدادی آپریشن میں مصروف ہیں، اور ابھی تک حادثے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مری منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ 8 افراد کی لاشیں بھی نکالی جاچکی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مری ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے، جب کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر مری کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، حادثے میں زخمی ہونے والے ایک عینی شاہد نے واقعے کے حوالے بتایا کہ دونوں بس ڈرائیوروں کی جانب سے ریس لگائی جار ہی تھی اور تیز رفتاری کے باعث دونوں بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…