بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

عمران خان مکھیاں مارنے اسلام آباد آرہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

datetime 22  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ چار سال کے گند کو کیسے صاف کیا جا سکتا ہے ۔ ملک کو اْٹھانا ہے تو اس میں وقت لگے گا ۔ عمران خان کے مارچ کی اہمیت دو ٹکے کی نہیں ۔ یہ مکھیاں مارنے اسلام آباد آرہے ہیں

۔پشاور میں قبائلی عمائدین اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پرچار جمہوریت ہوتی اور عوام کی شرکت کی بات کی جاتی ہے ۔پوری دنیا میں انسانی حقوق کے ادارے بنتے لیکن حقوق سب سے زیادہ غریب قوموں کی پامال ہوتی ہے ۔عالمی اسٹبلشمنٹ جو چاہتی ہے طاقت کے بل بوتے پر کردیتی ہے ۔جغرافیے تبدیل کئے جاتے ہیں عوام کو تقسیم کیا جارہا ہے ۔پوری دنیا میں انسانی حقوق کی بات کی جاتی ہے لیکن امریکہ کے لئے کوئی حدود نہیں ہے ۔ فاٹا کی 125 سالہ حیثیت کو جب تبدیل کیا جا رہا تو قبائلی عوام سے نہیں پوچھا گیا ۔جب میں عوام سے پوچھنے کا کہتا تو طاقتور قوتیں میری بات پر ہنستی تھی ۔اگر عوام سے نہیں پوچھا جائے گا جنہوں نے انضمام کی مہم چلائی تھی وہ بھی آج پشیمان ہے کہ ہم نے کیا کیا ہے ۔فاٹا کی انیس نمائندوں میں صرف چار انضمام کے حامی تھے باقی پندرہ نمائندوں کے ہاتھ پاوں باندھے گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا جائے قبائلی علاقوں فنڈ کہاں خرچ ہوا ہے ۔ قبائلی علاقوں کے ایک انچ زمین کا بندوبست نہیں ہوا ہے ۔ترقیاتی فنڈز صرف ایک فیصد علاقوں میں محصوص سڑکوں،قلعوں اور مساجد کی تعمیر پر خرچ کیا گیا ہے ۔قبائلی علاقوں میں ریفرنڈم کی میری بات کو نہیں مانا گیا ۔انضمام صرف طاقتور قوتوں کو وہاں رہنے کا جواز فراہم کرنا تھا۔آج بھی قبائلی علاقوں میں ریفرنڈم کرادیں کہ

وہ انضمام کے حق میں ہے یا علیحدہ حیثیت میں رہنا چاہتے ہیں ۔پی ٹی آئی والے اسلام آباد میں مکھیاں مارنے آئے گے کون ملک کی تباہی کے لئے انکا ساتھ دے گا ۔یہ تو اللہ کا کرم ہے ہم ابھی زندہ ہے ورنہ ملک تو حقیقت میں دیوالیہ ہو چکا ہے ۔چار سال کے گند کو چار دنوں میں کیسے

صاف کیا جا سکتا ہے ۔ملک کو اٹھانا ہے تو اس میں وقت لگے گا۔ ملک ہم سب کا ہے اگر یہ ڈوبیگا تو ہم سب کو نقصان ہوگا ۔نقصان فوج کا بھی ہوگا اداروں کا بھی ہوگا اور سیاسی جماعتوں کا بھی ہوگا،ملک کو اٹھانے میں سب کی حمایت درکار ہے ۔حکومت نے متفقہ فیصلہ کیا ہے یہ اسمبلیاں مدت پوری کرے گی ۔ عمران خان کے مارچ کی اہمیت دو ٹکے کی نہیں ۔ یہ مکھیاں مارنے اسلام آباد آرہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…