منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

دسویں جماعت کی طالبہ کے اغوا کے کیس میں اہم پیش رفت

datetime 22  مئی‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) پنجاب کے شہر لاہور میں 10ویں جماعت کی طالبہ کے اغوا کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے ملزم کی والدہ اور والد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی والدہ اور والد کو حراست میں لے لیا گیا، طالبہ کے اغوا میں پستول فراہم کرنے والے

سہولت کار کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کو اغوا سابقہ منگیتر عابد نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کیا، واقعے میں ملوث سہولت کار سمیت 13 افراد حراست میں لے لیے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اغوا کے بعد لڑکی کو قصور لے گئے تھے۔واضح رہے کہ لاہور میں شاد باغ کے علاقے سے 10ویں جماعت کی 17 سالہ طالبہ کو اغوا کیا گیا۔پولیس کے مطابق 17 سالہ طالبہ اپنے بھائی کے ساتھ امتحان دینے کے بعد واپس جا رہی تھی کہ 4 مسلح اغوا کاروں نے اسے اغوا کیا۔طالبہ کے اغوا کے واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سفید رنگ کی کار نے موٹر سائیکل سوار کو پہلے روکا اور پھر اس پہ سوار لڑکی کو زبردستی اتار کر گاڑی میں بٹھایا۔اس دوران ایک اغوا کار موٹر سائیکل سوار کی جانب سے کی جانے والی مزاحمت پر اس کو تھپڑ بھی رسید کرتا ہے اور چلے جانے کا اشارہ کرتا ہے، کامیاب کارروائی کے بعد اغوا کار باآسانی فرار ہوجاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…