منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

یہ لوگ چاہتے ہیں فوج پر پیٹرول اور مہنگائی کا ملبہ ڈال دیا جائے، شیخ رشید

datetime 22  مئی‬‮  2022 |

پشاور(این این آئی)سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے اپنی تقریر میں مجھے اور عمران خان کو براہ راست قتل کی دھمکی دی ہے،پنجاب پولیس کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے گیٹ بند کئے گئے یہ پہلی قسط ہے،

ابھی دوسری قسط آنی باقی ہے،جو چور سمجھتے ہیں کہ ایف آئی اے میں اپنا پراسیکیوٹر لگا کر شہبازشریف اور حمزہ پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دیں گے یہ ان کی بھول ہے، تھوڑے دن انتظار کریں 31 مئی تک اہم فیصلے آنے والے ہیں۔پشاور میں اپنے ویڈیو بیان میں سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاکہ پنجاب پولیس کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے گیٹ بند کئے گئے یہ پہلی قسط ہے، ابھی دوسری قسط آنی باقی ہے اور جو چور سمجھتے ہیں کہ ایف آئی اے میں اپنا پراسیکیوٹر لگا کر شہبازشریف اور حمزہ پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دیں گے یہ ان کی بھول ہے، تھوڑے دن انتظار کریں 31 مئی تک اہم فیصلے آنے والے ہیں۔شیخ رشید نے کہاکہ میں نے مارگلہ تھانہ میں 22 افراد کے اجرتی قاتل کے خلاف درخواست جمع کرادی ہے، یہ مجھے قتل کروانا چاہتا ہے اور ملک میں انتشار چاہتا ہے، لندن سے نوید نامی نوجوان نے 22 افراد کے قاتل کے خلاف بیان دیا ہے ہم اسے بھی بلا رہے ہیں اور اسے بھی تحقیقات کا حصہ بنائیں گے، پاکستان کی فوج عظیم جانباز اور جانثار ہے وہ اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائے گی تشدد نہیں کرے گی۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ لوگ جو سوچ کربیٹھے تھے یہ اپنے ہی جال میں خود پھنس گئے ہیں، آصف زرداری نے ن لیگ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر سیاسی طور پر لکشمی چوک پر دے مارا ہے، یہ پیر کو جو اتحادی میٹنگ کریں گے ہمیں سب علم ہے، انہوں نے ان اداروں سے بھیک مانگی ہے

جن کو 14 مرتبہ لندن، شیخورپورہ اور گوجرانوالہ میں کال دی، اب یہ ان کے جوتوں میں پڑے ہوئے ہیں، ان سے یہ ڈیڑھ سال کی گارنٹی مانگ رہے ہیں جو نہیں دی گئی۔شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ نیشنل کرائسز سیل (این سی سی) کی میٹنگ میں فوج پر پیٹرول اور مہنگائی کا ملبہ ڈال دیا جائے

، نیشنل کرائسز سیل میں چاروں عظیم افواج کے سربراہان ہیں، وہ کسی ایسے فیصلے کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے عوام میں مزید پریشانی پیدا ہو، سب کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ اس ملک میں فوری الیکشن کرائے جائیں، ہم امن سے یہ تحریک شروع کرنا چاہتے ہیں، جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ

وہ اس کال میں کوئی گڑ بڑ کریں گے یا اگر تشدد کا راستہ اپنایا گیا تو ان کے لئے بیان ریکارڈ کروا رہا ہوں، گزشتہ روز فضل الرحمان نے تقریر کی اس میں براہ راست عمران خان اور مجھے قتل کی دھمکی دی گئی، اس ملک میں تشدد کو ہوا دینا انہی کا کام ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ

ان لوگوں پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے کیسسز ہیں یہ اب نواز شریف کو کیوں نہیں بلاتے، ان کو پتہ اب یہ جا رہے ہیں اور ان سے حکومت نہیں سنبھالی جارہی، ان کو کسی طرف سے کوئی سہارا نہیں ملا، اب ایک ووٹ کی اکثریت والے کہہ رہے ہیں ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے گئے ہیں

ہمیں عوام کے پاس جانا پڑ رہا ہے، یہ عوام میں آئیں عوام ان کا وہ سیاسی حشر کریں گے کہ تاریخ میں لکھا جائے گا کہ آپ جیسے چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پر دہشت گردی بدمعاشی اور قتل و غارت گری کے لئے لائے جاتے ہیں تو اس کا نتیجہ کیا نکلتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…