بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

فکسنگ اسکینڈل میں ملوث سلمان بٹ سنگاپور کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

datetime 22  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو سنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن نے قومی ٹیم کا کنسلٹنگ ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔سنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سعد جنجوعہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت سلمان بٹ سنگاپور میں

ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں گے ،پاکستان کی خواتین ٹیم کے ٹرینر جمال حسین بھی فیلڈنگ کوچ اور ٹرینر کی حیثیت سے ایسوسی ایشن کا حصہ بنیں گے۔سنگاپور کرکٹ ٹیم کو اگلے پانچ ماہ کے دوران آئی سی سی کے تین اہم ایونٹس میں جگہ بنانے کی جہدوجہد کرے گی

۔سلمان بٹ کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سونپنے کے بعد تین کوالیفائر مقابلے ہوں گے، جن میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جولائی میں زمبابوے میں ہو گا، ایشیا کپ اگست میں جبکہ آئی سی سی مینز چیلنج لیگ کینیڈا میں منعقد ہوگا۔سال 2020 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سابق کرکٹر

سلمان بٹ کی سب سے پہلی کوچنگ جاب ہے۔واضح رہے کہ 2010 میں فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی جس کو جنوری 2016 میں ختم کر دیا گیا تھا تاہم کئی واپسی پر انہوں نے کئی ڈومیسٹک سیزن کھیلے لیکن قومی ٹیم تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…