بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

پنجاب کا نقصان نہیں ہونے دیں گے ، ن لیگ کا بڑا اقدام،اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کیلئے بری خبر آگئی

datetime 22  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن ) کے رہنما رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہپرویز الٰہی کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے، پنجاب کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، آئین سے انحراف پر پرویز الٰہی اور ان کے اتحادیوں کے خلاف کارروائی بھی ہوگی،پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے آئینی بحران پیدا کیاجارہاہے،اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ غیر قانونی ہوا

عدم اعتماد سات روز کے بعد آئی اسے آئینی تحفظ حاصل نہیں،پنجاب اسمبلی کی کارروائی غیر قانونی ہے،تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی بیٹھ چکی ہیں جمہوریت و ملک کے خلاف عناصر ہی ایک طرف اتحاد بناکر بیٹھے ہیں، جو بھی فیصلے ہوں گے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر ہی ہوں گے۔

ان خیالات کااظہار لیگی رہنما رانا مشہود احمد خان نے خواجہ سلمان ، میاں نصیر احمد اور پیپلزپارٹی کے حسن مرتضی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔رانا مشہود احمد نے کہاکہ اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ غیر قانونی ہوا عدم اعتماد سات روز کے بعد آئی اسے آئینی تحفظ حاصل نہیں،

پنجاب کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، آئین کے انحراف کے خلاف پرویز الٰہی اور اتحادیوں کے خلاف کارروائی بھی ہوگی،پنجاب اسمبلی کی کارروائی غیر قانونی ہے،تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی بیٹھ چکی ہیں جمہوریت و ملک کے خلاف عناصر ہی ایک طرف اتحاد بناکر بیٹھے ہیں، جو بھی فیصلے ہوں گے

پی ڈی ایم کیپلیٹ فارم پر ہی ہوں گے،پارلیمنٹ کا سیاہ دن تھا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کے جاتے ہی ملک میں طوفان بدتمیزی شروع ہوگیاہے۔پنجاب میں پارلیمانی روایات ہے بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں ایجنڈا طے کیاجاتاہے۔وزیر اعلی کے انتخاب کے بعد ہائوس کو ڈپٹی سپیکر نے ملتوی کر دیاتھا۔

پرویز الٰہی اخلاقی قانونی و آئینی طورپر ہر طرح کی سیٹ کیلئے جو از کھو بیٹھے ہیں۔اسمبلی کے دروازے بند کرکے فسطائیت کی نئی روایت قائم کی، اوچھے اور گھنائونے عزائم کو جانتے ہیں ہم نے پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے، اسمبلی کارروائی غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

پارلیمانی پارٹی بے قرارداد پاس کی اوچھے ہتھکنڈے نہیں مانیں گے صوبے کو آئینی طورپر مفلوج کیاہوا ہے۔پرویز الٰہی اور پی ٹی آئی و حواری چاہتے ہیں دو ماہ سے گھنائونا کھیل و مکروہ دھندا چل رہا ہے ۔پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے آئینی بحران پیدا کیاجارہاہے۔کس کے اشارے پر

منتخب حکومت کو چلنے نہیں دے رہے،یہ روڑے اٹکاتے رہیں آٹا گھی اور چینی کی قیمت کم کرکے دکھائی ہے،پچھلے ہفتے سے آٹے کا سستا تھیلا کیا ،تم ملک کے دشمنوں کے ہاتھوں میر صادق اور میر جعفر کا کردار اداکرو ہم قوم کی خدمت کریں گے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان گاگا خان

توشہ خان کرپشن پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے ،ہم مطالبہ کرتے ہیں فرح گوگی کو عدالتوں میں پیش کرو ،حضرت عمر کا ذکر کرنے والے سن لو تم سے خزانے کا حساب مانگا جارہاہے صادق و امین ہو تو فرح گوگی کو بلائو۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا قرضہ چار سال میں ڈبل کیا،

اگلے چند دن میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمن اپنا حلف اٹھاکر تمہارے منہ پر طمانچہ مارے گی، چھوڑ دو پنجاب دشمنی کیونکہ مضبوط پنجاب مضبوط پاکستان کا ضامن ہے۔حسن مرتضی خطاب نے کہاکہ سپیکر کی ملی بھگت سے پارلیمان کی بے توقیری ہو رہی ہے، مل کر عوام و پارلیمنٹ کی لڑائی لڑ رہے ہیں

نہ کردار کشی کررہے ہیں،چند شخصیات صوبے کا نقصان کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایبسلوٹلی ناٹ والے غائب ہوگئے ہیں کشمیر کیلئے احتجاج بھی ختم ہوتا جارہاہے۔شرم کی بات ہے اگر آپ سیاست کررہے ہیں مخالفین کا وجود برداشت نہیں کر سکتے تو آپ سیاستدان نہیں ،

آپ ملک میں بدنظمی اور انتشار پھیلا رہے ہیں،آپ خوفزدہ ہیں اگر منتخب لوگ آ گئے تو پھر پوچھا جائے گا پنجاب این ایف سی کا پوچھا جائے ادویات کا پوچھا جائے تو انہوں نے وہ دروازہ ہی بند کر دیا، تم لوگوں کے حقیقی دشمن ہو کاشتکار طلبہ مزدور کی بات جس ایوان میں ہوتی ہے اسے تالے لگوا دیے،آج بات ثابت ہوگئی کسٹوڈین آف دی ہائوس نہیں بلکہ عمران خان کا ساتھی ثابت کیا، پرویز الٰہی نے جس تھا لی میں کھایا اس میں سوراخ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…