منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

یاسین ملک کی پھانسی کا خطرہ ہے، وفاقی وزیر کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 22  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ خطرہ ہے کہ یاسین ملک کو پھانسی نہ دے دی جائے۔ ماسوائے صحافت باقی تمام طبقات نے ظلم سے منہ موڑ لیا ہے۔ مسئلہ کشمیر پر دنیا کیوں سوگئی ہے؟ اتوار کو اسلام آبادمیں یسین ملک کی

اہلیہ مشعال ملک کے ہمر اہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریاض پیرزادہ نے کہا کہ یاسین ملک کی اہلیہ اور بیٹی 8 سال سے ان سے مل نہیں سکیں، یاسین ملک کو وکیل نہیں دیا گیا، کیس یکطرفہ چلایا جارہا ہے۔ریاض پیرزادہ نے کہا کہ جون میں جینیوا جاؤں گا اور پوری تیاری سے اپنا کیس لڑوں گا،

حکومت پاکستان کی جانب سے یاسین ملک کی سزا پر سخت احتجاج کررہا ہوں۔اْنہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی پابندی کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں صحافیوں نے دی ہیں، ماسوائے صحافت باقی تمام طبقات نے ظلم سے منہ موڑ لیا ہے۔وفاقی وزیر نے سوالیہ انداز میں کہا کہ

مسئلہ کشمیر پر دنیا کیوں سوگئی ہے؟ دنیا نے چند ڈالرز کے عوض ظلم سے منہ موڑ لیا ہے۔ریاض پیرزادہ نے مزید کہا کہ کشمیر میں 8 ہزار اجتماعی قبریں ہیں اور 10 ہزار نوجوان لاپتہ ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ کشمیر میں میڈیا پرسخت پابندیاں ہیں،صحافی رپورٹ نہیں کر سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…