منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

بیس سیٹوں پر پی ٹی آئی کامیاب اور (ن)لیگ کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 22  مئی‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آل شریف ناجائز اختیار ات کیلئے پولیس کو استعمال کررہے ہیں، سپیکر اپنی مرضی سے اجلاس بلا سکتاہے، دنیا کا کوئی قانون کسی رکن اسمبلی کو اندر جانے سے نہیں روکتا

۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جس خاندان کی حکومت ہے ان کے کارخانوںمیں اگر مزدور ہڑتال کرتا ہے تو اسے بھٹی میں پھینک دیاجاتاہے، سپیکر اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد ایجنڈے کا حصہ ہے لیکن قانون و آئین آل شریف کا چل رہاہے،

آل شریف نے مال روڈ سیل کر دیا ،اسمبلی کے تمام دروازے بند کر ادئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہہ جو صورتحال ہے اب حکومت کیلئے آگے کھائی اورپیچھے پی ٹی آئی ہے، آل شریف کاپرویز الٰہی سے بغض کینہ اتنا زیادہ ہے کہ ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔بیس سیٹوں پر پی ٹی آئی کامیاب اور (ن)لیگ کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ناجائز وزیر اعلی اور امپورٹڈ وزیراعظم نے ماحول خراب کر دیا ہے

، اٹھارہویں گریڈ کا افسر گورنر کو فارغ کررہاہے، حالانکہ قانون کے مطابق صدر ہی گورنر کو ہٹا سکتا ہے اس میں وزیر اعظم کا کوئی کردار نہیں ہے،آئین کی دھجیاں اڑائیں گے تو آرٹیکل چھ لگتا ہے۔انہوںنے کہا کہ عون چوہدری جوبدنام زمانہ کردار ہے اس کے ویڈیو کلپ وائرل ہیں،عون چودھری نے عمران خان کے متعلق بات کی آپ کی حیثیت کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…