بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

عمرانی فتنہ سر اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے ،اپنے کامیاب جلسوں سے اسے روکا ہے‘ مریم نواز

datetime 22  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمرانی فتنہ سر اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ہم نے کامیاب جلسوں سے اسے روکا ہے ،ماضی کی حکومت نے صرف تباہی اور بربادی دی ہے ،ہم نے بائیس کروڑ عوام اور ملک کو بحرانوں سے نکالنا

اورمعاشی تباہی سے بچانا ہے ، نواز شریف کا ترقی پاکستان جو2017ء میں لے لیا گیا تھا اسے دوبارہ ترقی کے سفر پر ڈالناہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور کے ورکرزکنونشن سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مریم نواز نے کہا کہ بہاولپور کے لوگوںسے با ت کرنے پر بہت خوشی ہو رہی ہے ۔جب پی ڈی ایم نے اپنی تحریک چلائی تو اس وقت بڑامشکل وقت تھا لیکن بہاولپور کے عوام باہر آئے اور انہوں نے پی ڈی ایم کی عزت رکھی ،میں بہاولپور ڈویژن اور بہاولپور ضلع کی شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کو تباہی سے دوچار کیا لیکن ہم نے اسے تباہی سے روکا ، عمرانی فتنہ سر اٹھاے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ہم نے خیبر پختوانخواہ اور پنجاب میں کامیاب جلسے کر کے اسے روکا ہے ۔سابقہ دور میں ہمارے لوگوں پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے لیکن اس کے باوجود پارٹی کے لوگ ڈٹ کر قیادت کے ساتھ کھڑے رہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے بائیس کروڑ عوام اور ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے ،معاشی تباہی سے بچانا ہے ،نواز شریف کا ترقی کرتا ہوا پاکستان جو 2017ء میں لے لیا گیا تھا اسے دوبارہ ترقی کے سفر پر ڈالناہے ۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا 28مئی کو بہاولپور کا جلسہ عمران خان کی پراپیگنڈا مہم کو روکنے میںاہم سنگ میل ہوگا اور مجھے بہاولپور کی قیادت اورکارکنان سے بڑی امیدیںہیں، رانا ثنا اللہ کی قیادت میں بہاولپور میں تاریخی جلسہ ہوگا اور عمران خان کا کام ختم کرنے میں بڑا کردار ادا کرے گا۔ ۔ بہاولپور ڈویژن اور ضلع کی قیادت اور کارکنان نے اپنے قائدین، اپنی جماعت اورپاکستان کی عزت رکھنی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…