پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

آزاد ارکان ساتھ، ناراض لیگی ارکان کو بھی منالیا وزیراعلیٰ حمزہ ہی رہیں گے، حکمران اتحاد کو اجلاس میں بریفنگ

datetime 22  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ ٗ لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے نئے الیکشن کی صورت میں حکمران اتحاد گیم نمبرز کے حوالے سے پراعتماد ہے، حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے آزاد ارکان نے دوبارہ ووٹ دینے کی یقین دہانی کر ادی۔روزنامہ جنگ میں وارث حیدری کی خبر کے مطابق  ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر

آصف علی زرداری،وزیر اعظم میاں شہباز شریف،مولانا فضل الرحمان،خالد مقبول صدیقی،خالد مگسی سمیت حکمران اتحاد کے دیگر قائدین کی ملاقات میں پنجاب کی سیاست پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،ان ملاقاتوں میں قائدین کو بتایا گیا کہ حمزہ شہباز کے پاس نمبر گیم پوری ہے، قائدین کو بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان کے ساتھ پارٹی قیادت کے نتیجہ خیز رابطے ہو چکے ہیں،وزیر اعلیٰ کے دوبارہ الیکشن کی صورت میں ن لیگ کے یہ ناراض ارکان بھی حمزہ شہباز کو ہی ووٹ دیں گے ان کے جو تحفظات تھے ن لیگ کی قیادت نے وہ تحفظات دور کر دئیے ہیں۔دوسری جانب  اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان کا اجلاس آج طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا ہے جب کہ اس سے قبل یہ اجلاس 30 مئی کو طلب کیا گیاتھا۔ذرائع کاکہنا ہےکہ اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کی طرف سے اسمبلی کا اجلاس طلب کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…