بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

مریم نوازکے خلاف نا زیبازبان بند کرو وگرنہ آپ کی چیزیں پبلک کریں گے ،ن لیگ کی عمران خان کو دھمکی

datetime 21  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سابقہ وفاقی وزیر ڈاکٹرشیریں مزاری کی گرفتاری سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقدمہ میں دو سے زائد مدعی ہیں اور انہیں عدالت کے حکم پر گرفتار کیاگیا ،شیریں مزاری نے کاغذات اور سرکاری ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرکے زمین ہڑپ کی،اینٹی کرپشن پنجاب میں شیریں مزاری کیخلاف مقدمہ درج تھا، اس کیس میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا،

مریم نوازکے خلاف نا زیبا زبان کااستعمال بند کیا جائے وگرنہ اسی زبان میں جواب دینا آتا ہے ،آپ نے عزت پرہاتھ ڈالا اب گھر تک پہنچیں گے، زبان کو لگام دو وگرنہ آپ کی چیزیں پبلک کریں گے اورعمران خان منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ اورملک محمد احمد خان نے پریس کانفرنس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جلسے جو مریم نواز کے حوالے سے جو زبان استعمال کی وہ قابل مذمت ہے ،جو شخص ملک کا وزیر اعظم رہا ہو اسے ایسی گفتگو زیب نہیں دیتی، بیٹیاں سب کی برابر ہوتی ہیں ،عمران خان ستر سال کے ہوگئے ہیں، مریم نواز ان کی بیٹیوں جیسی ہیں ،ان کا خیال کرلیتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکپتن کے واقعہ سے گزرے ہیں اس لئے انہیں تجربہ ہے، عمران خان اپنے دوست کے گھر گئے بعد میں ان کی بیوی سے طلاق کروا کر خود شادی کر لی، اس عمر میں بھی کلہ پہنا، ہم نے کبھی اوئے عمران خان نہیں کہا ،شائستہ زبان استعمال کی ،ہمیشہ تہذیب کے دائرے میں گفتگو کی ۔ غلیظ گفتگو انتشار پھیلانے کے مترادف ہے،آپ چاہتے گلی محلوں میں لڑائیاں ہوں ،گالم گلوچ کے کلچر کو فروغ دیا جائے،یہ کام نہ کریںاس کا انجام برا ہے اس کھیل میں گالی سیاستدان کو پڑے گی سیاست کے پیشے پر حرف آئے گا۔انہوںنے کہا کہ مریم نواز کو باپ کے سامنے گرفتار کیا گیا تو انہوں نے ہمت و حوصلہ سے برداشت کیا،

آپ نے فریال تالپور ، جہانگیر ترین کی بیٹیوں پر کیسز بنائے ،شہبازشریف اپنی بیٹی کے ہمراہ عدالتوںمیں گئے، آپ مشرقی روایات سے واقف نہیں ،آپ مغربی روایات کو پاکستان میں نہ لائیں، علیمہ خان صاحبہ کے متعلق ایسی بات نہیں کی جو تہذیب و تمدن سے باہر ہو،آپ ایون فیڈ کی بات کرتے ہیں پہلے شرم کریں اورعلیمہ خان صاحبہ کے نیو یارک میں فلیٹس کا حساب دیں ،فرح گوگی کون تھی ،شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر نہ ماریںو وگرنہ

چکنا چور ہو جائے گا۔آپ نے عزت پرہاتھ ڈالا اب گھر تک پہنچیں گے، تنبیہ کررہاہوںزبان کو لگام دو وگرنہ آپ کی چیزیں پبلک کریں گے اورعمران خان منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔انہوںنے کہا کہ اداروں ،مائوں ،بہنوں اورسیاستدانوں کو آپ گالیاں دیتے ہیں،آج کے بعد کسی خاتون کے متعلق بات کی تو اگلی پریس کانفرنس کے بعد گھر سے نہیں نکل سکوگے۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ عمران خان انتشاری اور سیاست کو گندے کرنے والا

انسان ہے۔ انہوںنے کہا کہ ڈاکٹرشیریں مزاری کی گرفتاری ان کے والد عاشق مزاری لینڈ ریفارمز پر بحق سرکار ہوئیں، لینڈ الاٹ ہونے کے بعد زمین حقوق ملکیت کے طورپر کاشت کی اجازت دی لیکن پرت پٹوار میں 218, 480 کنال سمیت دیگر ہزاروں ایکٹر زمین پر قبضہ کیاگیا،200 سے زائد لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیاگیا ،مقدمہ ہمارے دور نہیں ،مارچ میں درج ہوا اس پر عدالت کا حکم ہے ،حکومت کا شیریںمزاری کی گرفتاری میں کوئی

کردار نہیں ،ہم انتقام نہیں لیں گے ،انہوں نے عام آدمی کی زمین پر قبضہ کیا، پوری فیملی پر مقدمات ہیں جعلی دستاویزات تیار کرکے ریونیو ریکارڈر کو ضائع کرکے غیر قانونی زمین پر قبضہ کیا، چار سو بیس ،چار سو اکتہر ایکٹر زمین کا پرت سرکار کا ریکارڈ غائب کیاگیا، اے سی اور پٹواری سے ریکارڈ تبدیل کیا گیا۔ وزیراعلی کے واضح احکامات کے بعد کسی سے سیاسی انتقام نہیں لیاگیا،پی ٹی آئی میںشیریں مزاری جیسے بہت سے کردار ہیں

،قانون اپنا راستہ لے رہا ہے ،فرح خان کا ہر کیس کئی کئی نئی فائلیں کھول رہا ہے۔ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان نے جلسے میں جس طرح کی گفتگو کی اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایسا شخص جس کا بطور لیڈر لوگوں کو معلوم ہے اس کی اناء ریاست سے بڑی اور بد تہذیب ہے، سازشی خط کا بیانیہ ہو یا حکومتی وعدے وہ سند یافتہ جھوٹا ہے، جس مغرب کی عمران خان مثال دیتے ہیں وہاں جھوٹ کی مذمت ہوتی ہے ،عمران خان کا ایک

جھوٹ ختم نہیں ہوتا تو دوسرا بول لیاجاتاہے، عمران خان نے مریم نواز کو اپنی تقریر میں ہراساں کیا ، مجھے لگتا ہے عمران خان کی تربیت میں نقص ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وسائل سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے لوگوں کو بھاری تنخواہیں دی گئیں، پتہ تھا آپ اوباش اینڈکمپنی ہیں،کون کون سے فارم ہائوسز پر کیا کرتے رہے، بنی گالہ میں کون کون سی پارٹیاں اور کون کون سے نشے ہوتے رہے ،عمران خان شیشے کے گھر نہیں بلکہ عمران خان گٹر

ہیں جب کھلے گا تو بدبو آئے گی، آپ جیسے لوگوں اور کرائوڈ سے بھی نمٹ سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ بشری بی بی سے متعلق صرف کرپشن پر بات کی ،فرح گوگی کیا کرتی رہی ،فرح گوگی کس ڈپٹی کمشنر اور لینڈ ڈویلپرز سے کتنے پیسے لیتی رہی، فرح گوگی کے نامزد لوگوں کو کتنے پیسے ملتے رہے سب ریکارڈ پر ثبوت موجود ہیں، تم جس پیرائے میں بات کرو گے اسی میں جواب ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے نمبر کل بھی زیادہ تھے اور آج بھی زیادہ ہیں آج بھی انہوں نے اجلاس سے بھاگنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…