اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)شیریں مزاری کی گرفتاری کے بعد سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے بھی میدان میں آتے ہوئے پیغام جاری کیا اور کہا کہ ”گزشتہ رات عمران خان کی گرفتاری کی بھی تیاری تھی۔ شیریں مزاری کے بعدپی ٹی آئی کی مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
عمران خان تاحال پشاور میں موجود ہیں۔دیکھنا یہ ہے کہ اپنی اہم لیڈر کی گرفتاری کے بعد کیا عمران خان فوراً اسلام آباد پہنچتے ہیں اور اپنے گرفتار رہنماوں کیساتھ کھڑے ہو کر لڑتے ہیں“۔اس سے قبل اینٹی کرپشن پنجاب نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے شیریں مزاری کو گرفتار کیا جس کے بعد انہیں تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیاہے ، ان کی گرفتاری کی خبر ملتے ہی پی ٹی آئی رہنماﺅں نے کارکنوں تھانے کے باہر پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے ۔یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دھمکی ملنے پر اسلام آباد میں بنی گالہ کے اطراف رات گئے سرچ آپریشن کیا گیا۔پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سرچ آپریشن کیا جبکہ پولیس کی آمد پر بنی گالہ کے قریب خیموں میں موجود پی ٹی آئی کارکن باہر نکل آئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔کچھ دیر سرچ آپریشن کے بعد پولیس بنی گالہ پاکستان چوک سے واپس چلی گئی ،رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بنی گالہ کے باہر موجود ہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔