جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ

datetime 21  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنجاب میں گور نر راج لگایا جائے ، امپورٹڈ حکومت کو لانے والوں نے سمجھا عمران گھر بیٹھ جائے گا، عمران خان تم سب لوگوں کو گھر بھیجے گا،اس وقت ملک میں2وزیراعظم،2وزیرخارجہ،

2وزیرخزانہ اور دو وزیر توانائی ہیں، صرف ایک ووٹ کا فرق ہے ، عمران خان اس اسمبلی سے دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوسکتے ہیں۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈاکو، چور اور بے ایمان پر (آج) ہفتہ کو فرد جرم عائد ہو سکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ امپورٹڈ حکومت کو لانے والوں نے سمجھا عمران گھر بیٹھ جائے گا، عمران خان تم سب لوگوں کو گھر بھیجے گا، اس وقت ملک میں2وزیراعظم،2وزیرخارجہ، 2وزیرخزانہ اور دو وزیر توانائی ہیں، عمران خان جو بھی فیصلہ کرے گا شیخ رشید حاضر ہے، صرف ایک ووٹ کا فرق ہے ،عمران خان حکم کرے تو دوبارہ وزیراعظم بنادوں، عمران خان اس اسمبلی سے دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوسکتے ہیں۔عوام کے نعروں پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹائم نہیں ڈیزل کا ذکر چھوڑ دو، عمران خان میرا لیڈر ہے، میں عمران خان سے مطالبہ کرتا ہوں پنجاب میں گورنر راج لگایا جائے۔ پی ٹی آئی اراکین کو استعفیٰ دینے پرسلیوٹ کرتا ہوں، عمران خان کو کہتا تھا ایمرجنسی لگاؤ، عمران خان کے لیے جان بھی قربان کرنا پڑی توکروں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…