اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی، سینیٹر شیری رحمن کا کہنا ہے کہ جنگلات کو آگ لگانے کے دونوں واقعات اسلام آباد میں نہیں بلکہ خیبرپختونخوا میں پیش آئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر شیری رحمن نے اپنے ایک بیان میں
کہا ہے کہ جنگل کوآگ لگا کرماڈل کا فوٹوشوٹ کرنا مجرمانہ فعل ہے، جنگلات کو آگ لگا کر فوٹوشوٹ کرنا کوئی تفریح نہیں ہے۔شیری رحمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس اور سی ڈی اے نے تصدیق کی ہے کہ دونوں آگ لگنے کے واقعات اسلام آباد میں نہیں ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ معروف خاتون ٹاک ٹاکر ڈولی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔ڈولی فیشن ایک مشہور پاکستانی فیشن ڈیزائنر، سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت، ماڈل اور ٹک ٹاکر ہیں، جو 16 اگست 1994 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ان کا اکاؤنٹ ‘ڈولی فیشن’ کے نام سے ہے جہاں انہیں 11 اعشاریہ 5 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔ڈولی نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 19 صارفین کو فالو کیا ہے جبکہ اْن کی تمام ٹک ٹاک ویڈیوز پر اب تک 319.9 ملین لائکس ہیں۔ٹک ٹاکر کے پاس ‘ڈولی گرل فیشن’ کے نام سے ملبوسات کی ایک آفیشل لائن ہے جو موسمی فروخت، وزن میں کمی کی مصنوعات کے ساتھ ساتھ خوبصورتی اور کاسمیٹک اشیاء بھی پیش کرتی ہے۔اس کے علاوہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈولی کے 4 لاکھ 75 ہزار فالوورز ہیں۔