لاہور(این این آئی)لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں نوجوان انقلابی شاعر زین عباس نے ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی، لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دی گئی۔پولیس کے مطابق زین عباس ٹاؤن شپ میں واقع ایک نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے، انہوں نے خودکشی سے قبل اپنے موبائل فون پر ایک وائس میسج بھی چھوڑا تھا۔ورثا ء نے مقامی مجسٹریٹ کے روبرو پوسٹمارٹم سے انکار کا بیان دیا جس پر پولیس نے لاش ان کے حوالے کردی جس کے بعد ورثا ء لاش آبائی قصبہ ٹانڈا ضلع گجرات لے گئے۔
