فیصل آباد کے وکلاء کی بڑی تعداد کا تحریک انصاف میں شمولیت، لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان

16  مئی‬‮  2022

اسلام آباد (آن لائن) فیصل آباد جلسے سے قبل فیصل آباد میں کپتان کو بڑی کامیابی مل گئی۔ فیصل آباد سے وکلاء کے بڑے گروپ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ شمولیت اختیار کرنے والے وفد کی چیئرمین نے پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور مرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری،

مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب، حسن نیازی، رکن صوبائی اسمبلی لطیف نذر بھی ملاقات میں شامل تھے۔ فیصل آباد سے ممبر پنجاب بار کونسل امتیاز لونہ، ڈسٹرکٹ بار کے صدر بلال سعید بسرا اور سابق سیکرٹری فیصل آباد بار اظہر حنیف خان بھی وفد میں شامل تھے۔ سابق صدر فیصل آباد بار شہزاد چیمہ نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ وفد نے حقیقی آزادی و غلامی نامنظور کے ایجنڈے پر چیئرمین تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف میں شرکت کرنے والے وکلاء نمائندوں نے اسلام آباد مارچ میں بھرپور شرکت کا بھی اعلان کیا ہے۔ ملک میں آئینی سکیم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور اختیارات کی تثلیث کی عدم تعظیم پر بھی گہرے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوے کہا منتخب حکومت کو سازش کے ذریعے ختم کرنے کا رجحان جمہوریت کیلئے تباہ کن ہے۔ انہوں نے کہا آزاد فیصلہ سازی کے بغیر قائد و اقبال کے پاکستان کے قیام کی منزل تک رسائی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا غلام قوموں کا حال اپنا ہوتا ہے نہ مستقبل کی کوئی امنگ، عمران خان نے کہا قوم اپنی آزادی و خودمختاری کے تحفظ کیلئے یکسو اور تیار ہے، انہوں نے کہا تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد آگے بڑھیں اور قوم کو غلامی سے نجات دلوانے کیلئے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا شمولیت اختیار کرنے والے وکلاء کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…