غریدہ فاروقی نے عمران خان سے پانچ سوالات کے جواب مانگ لئے

13  مئی‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے پانچ سوالوں کے جواب مانگ لئے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آج کہا کہ جس وقت مجھے سازش کا پتہ چلا تو جو لوگ سازش روک سکتے تھے میں نے ان کو بتایا افسوس وہ کچھ نہ کر سکے،

میرے خان صاحب سے چند اہم ترین سوالات ہیں، پہلا سوال، خان صاحب آپ نے ان لوگوں کو سازش بارے کب بتایا؟ تاریخ بتائیے، مبہم نہیں، واضح تاریخ! انہوں نے دوسرا سوال کیا اور کہا کہ اس سوال کا جواب سوچ سمجھ کر دیجئے گا کیونکہ سب کچھ ریکارڈ پر محفوظ ہے! کیا یہ درست نہیں کہ جب آپ کو مراسلے بارے آگاہ کیا گیا تو آپ نے کہا ایسے مراسلے تو آتے رہتے ہیں فکر کی کوئی بات نہیں۔ غریدہ فاروقی نے کہا کہ خان صاحب سے میرا تیسرا اہم سوال، 7 سے 27 مارچ تک مراسلے کی تفتیش تحقیقات کوئی کارروائی کیوں نہ کی گئی؟ حکومت تو آپ کی تھی، یہاں تک کہ سفیر اسد مجید نے کہا بھی کہ demarche کرکے پوچھا جائے کہ امریکی اہلکار کی غیر سفارتی گفتگو ذاتی ہے یا آفیشل؟ لیکن آپ نے یہ سب کیوں نہ کیا؟ غریدہ فاروقی نے مزید کہا کہ خان صاحب سے میرا چوتھا اہم سوال، اگر کوئی غیر ملکی سازش تھی تو آخری وقت تک پیپلز پارٹی کی منت سماجت کیوں کی جاتی رہی کہ عدم اعتماد کا حصہ نہ بنیں؟ اتحادیوں کو کیوں ساتھ رکھنے کی بھرپور کوششیں کی گئیں؟ کیوں پرویز الٰہی کو آخری ٹائم پر آفر کی گئی؟ ایم کیو ایم کے لئے آفرز کیوں؟ خان صاحب سے میرا پانچواں اہم سوال، کیا جب تمام آپشنز ختم ہو گئے، exhaust ہو گئے، بشمول اسٹیبلشمنٹ سے روابط کے، تب آپ کی طرف سے غیر ملکی سازش کا بیانیہ سامنے لایا گیا؟ یہ درست ہے؟ اس سوال کا جواب بھی سوچ سمجھ کر، کیونکہ تمام حقائق ریکارڈ پر موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…