اتوار‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2026 

گوجرانوالہ میں انتہائی افسوسناک حادثہ، دو مسافر وین سڑک پرکھڑے ڈمپرسے ٹکرا گئیں 12 افراد جاں بحق

datetime 13  مئی‬‮  2022 |

گوجرانوالہ (آن لائن ) گوجرانوالہ میں حافظ آباد روڈ پر تھانہ کوٹ لدھا کے قریب ڈمپر اور دو مسافر وینوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 12 مسافر جاں بحق جبکہ 8 شدید زخمی ہوگئے، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

خوفناک ٹریفک حادثہ کوٹ لدھا تھانہ کے قریب پیش آیا، جہاں ڈمپر کے ڈرائیور نے بے قابو ہو کر دو مسافر وینوں پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 8 شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جن کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ ڈمپر کا ڈرائیور اوور سپیڈ تھا اور تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور حافظ آباد کی طرف سے گوجرانوالہ جانے والی دو مسافر وینوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 12 مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ڈرائیور اور ڈمپر کو حراست میں لے لیا گیا ہے، دونوں مسافر وینوں میں کل 20 افراد سوار تھے۔ دوسری جانب پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



درگزر کیا کریں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…