بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

گوجرانوالہ میں انتہائی افسوسناک حادثہ، دو مسافر وین سڑک پرکھڑے ڈمپرسے ٹکرا گئیں 12 افراد جاں بحق

datetime 13  مئی‬‮  2022 |

گوجرانوالہ (آن لائن ) گوجرانوالہ میں حافظ آباد روڈ پر تھانہ کوٹ لدھا کے قریب ڈمپر اور دو مسافر وینوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 12 مسافر جاں بحق جبکہ 8 شدید زخمی ہوگئے، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

خوفناک ٹریفک حادثہ کوٹ لدھا تھانہ کے قریب پیش آیا، جہاں ڈمپر کے ڈرائیور نے بے قابو ہو کر دو مسافر وینوں پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 8 شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جن کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ ڈمپر کا ڈرائیور اوور سپیڈ تھا اور تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور حافظ آباد کی طرف سے گوجرانوالہ جانے والی دو مسافر وینوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 12 مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ڈرائیور اور ڈمپر کو حراست میں لے لیا گیا ہے، دونوں مسافر وینوں میں کل 20 افراد سوار تھے۔ دوسری جانب پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے #/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…