منگل‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2025 

پرویز الٰہی کے ذہن میں جو سازش تھی وہ اس پر عمل کر رہے ہیں ،ن لیگ کا آئین شکنوں کو سزا دینے کا اعلان

datetime 13  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) صدر مملکت عارف علوی اور سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ قانون سے کھلواڑ کر رہے ہیں،چوہدری پرویز الٰہی کے ذہن میں جو سازش تھی وہ اس پر عمل کر رہے ہیں ،آئین شکنوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ،صوبائی کابینہ کی تشکیل کا راستہ بہت جلد نکلے گا ،وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی زیر صدارت محکمہ صحت کے امورکے حوالے سے اہم اجلاس ہوا،ڈینگی کے حوالے سے کام شروع کر رہے ہیں ،

سابقہ حکومت نے کینسر کی ادویات کی فراہمی میں تعطل پیدا کیا ،حمزہ شہباز نے جیسے ہی وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا انہوں نے سب سے پہلے ہدایت کی ہے کہ کوئی راستہ نکالا جائے جس سے کینسر کے مریضوں کیلئے ادویات کی فراہمی بحال ہو ۔ ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ڈینگی سے نمٹنے کیلئے شہباز شریف کے اقدامات رول ماڈل ہیں جس کی دیگر ممالک نے بھی تعریف کی ،گزشتہ دور کے حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ڈینگی سے ہلاکتیں ہوئیں،وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت صحت کے حوالے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں، ڈینگی کے حوالے سے کام شروع کررہے ہیں، ہم پوائنٹ سکورنگ نہیں کریں گے جو عمران خان کی حکومت کرتی رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے ساتھ کابینہ کا ہونا ضروری ہے جس کے آئینی اور قانونی تقاضے ہیں،وفاق میں عدم اعتماد کے بعد تحریک انصاف نے جو کیا اس میں سپریم کورٹ کو عمل دخل کرنا پڑا جس کے بعد صورتحال بہتر ہوئی ،یہی صورت حال پنجاب میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہائیکورٹ کی تمام سماعتوں میں شرکت کی ،کینسر ایک موذی مرض ہے ،اس کی ادویات کے حوالے سے میڈیا نے بھی بات کی ہے ،2018 تک ہمارا پروگرام بہتر انداز میں چلتا رہا ایک دن بھی ناغہ نہیں ہو،

ابد قسمتی سے پچھلے دور میں اس پروگرام میں تعطل لایا گیا ،جیسے ہی حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ کی ذمہ داری سنبھالی ہم نے فوری طور پر اس حوالے سے کام شروع کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی اور سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ قانون سے کھلواڑ کر رہے ہیں ،حمزہ شہباز نے ہدایت کی ہے کہ کوئی راستہ نکالا جائے جس سے ادویات کی فراہمی بحال ہو ،بجٹ کی تکمیل کا عمل تحریک انصاف اور (ق)لیگ کی ہٹ دھرمی کی

وجہ سے مکمل نہیں ہو رہا،تمام مشکلات کے باوجود ہم محنت کریں گے اور آگے بڑھیں گے۔ہیلتھ کارڈ کا لیگل فریم ورک ہمارے دور میں ہوا تھا 20 لاکھ کارڈ جنوبی پنجاب کے شہروں میں تقسیم کر دئیے تھے ،ہم ہیلتھ کارڈ کا جاری رکھیں گے اور اس میں بہتری لائیں گے ۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ عمران خان کی انا ء اور سابق گورنر عمر سرفراز کی خوشنودی اگر غریب عوام سے زیادہ اہم ہے تو قائم رہنی چاہیے ،لوگ آئیں گے اور چلیں جائیں گی

کوئی شخص پاکستان سے زیادہ اہم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کو گزشتہ سال جولائی میں علم ہو گیا تھا کہ عدم اعتماد آ رہی ہے تو اس سال مارچ میں کاغذ لہرا کر سازش کا نعرہ کیوںلگایا،نواز شریف نے عالمی رہنمائوں کے دبا ئوکو مسترد کر کے ایٹمی دھماکے کئے،ان کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کو کچھ نہیں ہے ،ان کے لنگر خانے بھی سیلانی والوں کے چلائے ،آپ کا کام صرف مانگنا ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی سیاسی وضع

داری کو بھی آپ نے ختم کر دیا ہے ،سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کو ہدایت کی گئی کہ جو بھی نتیجہ ہو بتانا وہی ہے جو پرویز الٰہی کہیں گے ،پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے ۔ بزردار بزدار کے استعفے کے بعد آپ کویاد آیا کہ وہ غیر آئینی تھا، چوہدری سرور نے بزدار کو بلا کر استعفے کی تصدیق کی ،آپ منحرف اراکین کے حوالے سے بڑا شور مچا رہے ہیں لیکن جب ہمارے لوگ آپ کے ساتھ ملے تھے تب تو

بڑے خوش ہوتے تھے ،آپ کے لوگ اقتدار کے لیے نہیں عوام کو جواب دینے کے لیے الگ ہوئے ہیں،شہباز گل جس کو کوئی نہیں جانتا تھا اس کو آپ نے تحریک انصاف کا ماما بنایا ہوا ہے ،مسجد نبوی میں جو کچھ ہوا شیخ رشید اور عمران خان کو اور کہیں نہیں تو اللہ کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا،کینسر کی ادویات روکنے پر آپ کو جواب دینا ہو گا ،آپ خزانہ خالی چھوڑ کر گئے ہیں ،آئی ایم ایف کے ساتھ ایسا معاہدہ کر گئے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ہم کم وقت میں وہ تمام اقدامات کریں گے جس سے عوام کو سہولیات ملیں گی ، ہم سیاسی لوگ ہیں ہم چاہتے ہیں بات چیت سے راستے نکلیں لیکن جب بات پنجاب کی عوام کی ہو گی ہمیں اپنی ذات سے بلند ہونا پڑے گا۔۔انہوں نے کہا کہ منحرف اراکین پر تحریک انصاف کو سیخ پا ہونے کی ضرورت نہیںہے ۔پرویز الٰہی تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی سے تعلق نہیں رکھتے نہ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…