بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کے عوام اپنی مسلح افواج سے محبت کرتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

datetime 12  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

را ولپنڈی(این این آئی) آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پشاور کور کمانڈر کے حوالے سے اہم سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں۔جمعرات کو جاری بیان کے مطابق آئی ایس پی آر نے کہاکہ پشاور کور پاکستان آرمی کی ایک ممتاز فارمیشن ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کور دو دہایؤں سے دہشت گردی کے خلاف قومی جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے،

اس اہم کور کی قیادت ہمیشہ بہترین پروفیشنل ہاتھوں میں سونپی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کور کمانڈر کے حوالے سے اہم سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایسے بیانات سپاہ اور قیادت کے مورال اور وقار پر منفی طور پر اثر انداز ہوتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان کے بہادر سپاہی اور آفیسرز ہمہ وقت وطن کی خودمختاری اور سالمیت کی حفاظت اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر رہے ہیں۔اس لئے سینئر قومی سیاسی قیادت سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ ادارے کے خلاف ایسے متنازعہ بیانات سے اجتناب کریں۔جلسوں کے دوران اپنی تقریر میں فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دینا ٹھیک نہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ جو بیان جاری کیا گیا ہے اس میں سب کچھ واضح ہے، گزشتہ چند دنوں میں سینئر سیاستدانوں کی طرف سے مختلف مواقعوں پر نامناسب بیانات دئیے جا رہے ہیں، کافی عرصے سے برداشت اور تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں، بار بار کہہ رہے ہیں کہ فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں اور سیاسی گفتگو کا حصہ مت بنائیں، ملک میں سکیورٹی کے چیلنجز بہت زیادہ ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہماری افواج سرحدوں اور اندرون ملک اہم ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہیں، تمام فوکس ان تمام ذمہ داریوں پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی حالات میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں،

میں میڈیا، سیاستدانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ فوج کو سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق باتیں بالکل بھی مناسب نہیں ہے، آرمی چیف ایک بہت اہم عہدہ ہے،تقرری کا طریقہ کار آئین اور قانون میں واضع کر دیا ہے، تقرری آئین اور قانون کے مطابق ہو جائیگی، اس موضوع کو بحث بنانا اور بات چیت کرنا اس کو متنازع بنانے کے مترادف ہے، آرمی چیف کی تقرری سے متعلق ایک بار پھر

درخواست ہے اس کو موضوع بحث نہ بنائیں۔سیاستدانوں کی جانب سے الیکشن کروانے کے مطالبے کے سوال پر ترجمان پاک فوج نے کہا کہ الیکشن کرانے سے متعلق ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، سیاست کا ہمارے ساتھ تعلق نہیں، ایک سال سے واضح طور پر عمل کر کے دکھایا ہے، کسی بھی ضمنی انتخابات، بلدیاتی انتخابات سمیت دیگر سیاسی معاملات دیکھ لیں ہم نے واضح طور پر ان چیزوں سے اپنے آپ کو دور رکھا، اب اس کی تصدیق

تمام سیاستدان کر رہے ہیں، سیاسی صورتحال میں مداخلت کی باتیں مناسب نہیں، یہ کسی کو بھی سوٹ نہیں کرتی۔لانگ مارچ خونی ہونے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، اس پر کوئی کمنٹ نہیں کرنا چاہتا، ملک کی سکیورٹی اور حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہیں،پاکستان کے عوام اپنی مسلح افواج سے محبت کرتے ہیں، انشاء اللہ پاکستانی عوام کی حفاظت کرینگے اور ملک پر کوئی آنچ نہیں دیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…