اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

شادی سے پہلے میری بہت کم عمری میں کسی اور کیساتھ منگنی بھی ہوئی تھی’دانیہ شاہ کا انکشاف

datetime 12  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)میزبان و سیاستدان عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ اور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس شادی سے پہلے اْن کی بہت کم عْمری میں کسی اور کے ساتھ منگنی بھی ہوئی تھی۔دانیہ شاہ اور عامر لیاقت دونوں ہی ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، اس جوڑے کی جانب سے ایک دوسرے پر سنگین اور شرمناک الزامات لگائے جارہے ہیں۔

عامر لیاقت حسین میڈیا کے سامنے نہیں آئے ہیں تاہم اْن کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ مختلف میڈیا نمائندوں کو انٹرویوز دیتی نظر آرہی ہیں جن میں وہ کئی انکشافات بھی کررہی ہیں۔دانیہ شاہ کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی منگنی سے متعلق اہم انکشاف کررہی ہیں۔انٹرویو کے دوران دانیہ شاہ نے کہا کہ ‘عامر لیاقت حسین نے جس لڑکے کے ساتھ میری تصاویر وائرل کی ہیں، اْس کے ساتھ میری منگنی ہوئی تھی۔اْنہوں نے کہا کہ ‘8 یا 9 سال کی عْمر میں میری منگنی ہوئی تھی اور اْس وقت مجھے کوئی شعور نہیں تھا کیونکہ میں بہت چھوٹی تھی۔دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ ‘8 یا 9 سال کا بچہ نادان ہوتا ہے، اْسے دْنیا کا کچھ معلوم نہیں ہوتا ہے۔عامر لیاقت حسین کے بعد اب دانیہ شاہ نے بھی الزامات کے ساتھ عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنا شروع کر دی ہیں۔دانیہ شاہ کا ان ویڈیوز کو بطور ثبوت دکھاتے ہوئے کہنا تھا کہ عامر لیاقت ‘کوکین کوکین کرتا رہتا تھا، نشے کی حالت میں رہتا تھا، اپنے ملازموں سے نشہ منگواتا تھا، عامر لیاقت کی نظر میں اِن ملازمین کی حیثیت مجھ سے زیادہ تھی۔دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ ‘میں صرف طلاق چاہتی ہوں کیونکہ میں اب مزید ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی، مجھے ایک روپیہ بھی نہیں چاہیے۔دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ ‘عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتا تھا۔واضح رہے کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپیحق مہر، ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کیا ہوا ہے۔سیدہ دانیہ شاہ کی جانب سے تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا ہے، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کی ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…