ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سیدہ نہیں ہوں، عامر لیاقت کے کہنے پر نام میں سیدہ لگایا، دانیہ

datetime 12  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، کراچی (این این آئی)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ سیدہ نہیں ہوں، عامر لیاقت کے کہنے پر نام میں سیدہ لگایا۔۔انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دانیہ شاہ نے بتایاکہ ‘ میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں سیدہ نہیں ہوں بلکہ ملک ہوں۔ سیدہ لکھنے کے حوالے سے دانیہ نے کہا کہ مجھے عامر لیاقت نے کہا

تھا کہ میں اپنے نام کے آگے سیدہ لکھوں، میں نے انہیں بہت روکنے کی کوشش کی ، سمجھانا چاہا کہ یہ غلط بات ہے کل کو بہت مسئلے ہوں گے لیکن انہوں نے کہا کہ یہ میرا مسئلہ ہے۔دانیہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب دیکھ سکتے ہیں کہ میرے نکاح نامے پر بھی سیدہ کے بجائے ملک ہی لکھا ہے۔یاد رہے کہ دانیہ شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کا نام ہٹادیا ہے۔دوسری جانب دانیہ شاہ نے بھی الزامات کے ساتھ عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنا شروع کر دی ہیں۔دانیہ شاہ کا ان ویڈیوز کو بطور ثبوت دکھاتے ہوئے کہنا تھا کہ عامر لیاقت ‘کوکین کوکین کرتا رہتا تھا، نشے کی حالت میں رہتا تھا، اپنے ملازموں سے نشہ منگواتا تھا، عامر لیاقت کی نظر میں اِن ملازمین کی حیثیت مجھ سے زیادہ تھی۔دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ ‘میں صرف طلاق چاہتی ہوں کیونکہ میں اب مزید ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی، مجھے ایک روپیہ بھی نہیں چاہیے۔دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ ‘عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتا تھا۔واضح رہے کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپے حق مہر، ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کیا ہوا ہے۔سیدہ دانیہ شاہ کی جانب سے تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا ہے، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کی ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…