لاہور (این این آئی) پنجاب اسمبلی کے ترجمان نے ڈپٹی سپیکر کے سٹاف کے ٹرانسفر کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کی تردید کی ہے اور خبر کوبے بنیاد قرار ددیتے ہوئے کہا کہ یہ خبر جس
میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کا سٹاف ان سے واپس لے لیا گیا ہے ، حقائق کے برعکس ہے ۔ترجمان نے کہا کہ بلا تحقیق، حقائق کے خلاف اور ادارے کا موقف لیے بغیر رپورٹنگ کرنا انتہائی قابل افسوس ہے۔ترجمان نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کا سٹیٹس صوبائی وزیر کے برابر ہے۔ان کے استحقاق کے مطابق ان کو تمام مراعات دی گئی ہیں۔ اور اس کے علاوہ ڈپٹی سپیکر ہاؤس میں پنجاب پولیس کی گارد کے 4 جوان تعینات ہیں۔ ڈپٹی سپیکر کے استحقاق کے مطابق دو گاڑیاں ان کے زیر استعمال ہیں۔ترجمان پنجاب اسمبلی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 16 اپریل 2022 کو چیف منسٹر کے الیکشن والے دن ڈپٹی سپیکر کے کہنے پر ان کے پرسنل سٹاف کے علاوہ چالیس زائد اسمبلی ملازمین کی ڈیوٹی ان کے ساتھ لگائی گئی تھی جن کو اب withdraw کیا گیا ہے۔