کراچی (آئی این پی)کراچی میں ملیر سعود آباد کے علاقے میں بیٹے نے چھری کے وار سے سوتیلی ماں کو قتل کردیا۔مقتولہ کے شوہر کے مطابق آج چھوٹے بیٹے کی سالگرہ تھی، زین کوکیک لانے کیلئے پیسے دیے تھے،وہ کیک کے بجائے چھری لے آیا اور سوتیلی ماں کو قتل کیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ نماز پڑھ رہی تھی اسی دوران ملزم نے چھری کے وار سے قتل کیا،پولیس ملزم زین کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ عذرا سے ملزم کے والد کامران نے تین ماہ قبل شادی کی تھی۔پولیس کے مطابق لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی۔