بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

صدر پیوٹن کونسا قدم اٹھا سکتے ہیں ‘ امریکی نیشنل انٹیلی جنس کا خدشہ

datetime 11  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) روسی صدر ولادی میر پیوٹن یوکرین جنگ میں اپنے مقاصد کی کامیابی کے لیے ملک میں مارشل لا نافذ کرسکتے ہیں۔ اس بات کا خدشہ امریکہ کی نیشنل انٹیلی جنس نے ظاہر کیا ہے۔ یو ایس نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر ایورل ہینس نے کہا ہے کہ

ممکنہ طور پر صدر ولادی میر پیوٹن مزید ناقابل اعتبار بن جائیں گے اور یوکرین میں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ملک میں مارشل لا لگا سکتے ہیں۔انہوں نے سینیٹ کمیٹی کی سماعت کے دوران کہا کہ صدر پیوٹن کے مقاصد روسی فوج کی صلاحیتوں سے بڑھ کر ہیں جس کا مطلب ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران ہمیں زیادہ ناقابل اعتبار اور مزید کشیدہ حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایورل ہینس کے مطابق اس بات کا امکان بڑھ گیا ہے کہ صدر پیوٹن زیادہ سخت اقدامات کریں گے جن میں مارشل لا نافذ کرنا، صنعتی پیدوار کی سمت تبدیل کرنا یا مزید سخت فوجی اقدامات شامل ہیں تاکہ ان کو اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے زیادہ وسائل میسر ہوں۔سینیٹ کمیٹی کی سماعت کے دوران ایورل ہینس نے کہا کہ روس کے وجود کو خطرہ درپیش نہ ہونے کی صورت میں ولادی میر پیوٹن کیمیائی ہتھیاروں کے استعال کے آپشن کو استعمال نہیں کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…