اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پاک افواج اور قیادت کو نشانہ بنانے پر ریٹائرڈ فوجی سخت برہم ہوگئے۔ میجر ریٹائرڈ بلال نے کہاکہ عمران خان صاحب آپ کس کے لیے میر جعفر جیسے الفاظ استعمال کر رہے ہیں، اگر آپ کوکوئی مسئلہ ہے تو سیاست دانوں کے پاس جا کر حل کریں، فوج کو کس لیے بیچ میں لیکر آرہے ہیں۔ایک اور ریٹائرڈ فوجی نے کہاکہ جو فوج کو غدار کہتے ہیں وہ خْود غدار ہیں، ہر اختلاف قابل احترام لیکن اب بات ہمارے گھر پر آگئی ہے، ریٹائرڈ آفیسرز اور جوان فوج اور چیف کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں فوج پر فخر ہے، پاک فوج کو کام کرنے دیں، الزام برداشت نہیں کریں گے۔