لندن (این این آئی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نوازشریف کی جانب سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کو تھپکی دی گئی،ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم اور بڑے بھائی محمد نوازشریف سے ملاقات کیلئے لندن پہنچے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے بڑے بھائی محمد نوازشریف سے گلے ملے اس موقع پر محمد نوازشریف نے وزیر اعظم تھپکی دی جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔ وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کر تے ہوئے لکھا کہ بھائی کی شفقت اور قائد کی تھپکی ماشاء اللہ ۔