بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عامر لیاقت کوکین کا نشہ کرتا ہے اور مجھے بھی نشے پر زور دیتا تھا دانیہ شاہ کے مزید سنگین الزامات

datetime 10  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ تنسیخ نکاح دائر کرنے کے بعد شوہر پر ایک بار پھر الزامات عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ عامر لیاقت کوکین کا نشہ کرتا ہے اور مجھے بھی نشے پر زور دیتا تھا۔سوشل میڈیا پر دانیہ شاہ کا نجی میڈیا کو دیا گیا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں دانیہ نے الزام عائد کیا کہ عامر لیاقت کوکین کا نشہ کرتے ہیں اور مجھے بھی

بدتمیزی سے کہتے تھے کہ یہ نشہ تم بھی کرو ورنہ طلاق دے دوں گا لہٰذا میں عامر لیاقت کے سامنے نشہ کرنے کی ایکٹنگ کرتی تھی کیوں کہ میں اگر نشہ نہ کرتی تو وہ مجھ پر چلاتے تھے۔دانیہ نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت نے مجھے بتایا کہ جب میں نے طوبیٰ سے شادی کی تھی تو طوبیٰ نے مجھے اس نشے پر لگایا۔دانیہ نے اس حوالے سے عامر لیاقت کی ویڈیوز کی موجودگی کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔نشے کی فراہمی سے متعلق دانیہ کے مطابق کوکین ان کو نوکر لاکر دیتے تھے، یہی نوکر ان کی نظروں میں مجھ سے زیادہ اہم تھے، عامر لیاقت اوون میں گرم کرکے نشہ بناتا تھا اور کارڈ کے ساتھ رگڑ تا تھا، وہ بس کوکین کوکین کرتے رہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں نے نبھانے کی بہت کوشش کی لیکن عامر لیاقت کا نبھانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، مجھے شادی کے دوسرے دن بعد ہی مجھے پتا چل گیا تھا کہ یہ نشہ کرتے ہیں، میری والدہ بھی میری ساتھ تھیں لیکن انہوں نے مجھ سے کہا کہ ہم انہیں سمجھائیں گے، ٹھیک ہوجائیں گے، والدین نے سمجھانے کی کوشش بھی کی لیکن وہ نہ سمجھے’۔دانیہ نے کہا کہ عامر لیاقت نہ نماز پڑھتے ہیں نہ قرآن، میں نے ان سے شادی اس لیے کی تھی کہ وہ عالم ہیں مجھے بھی دین سکھائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…