اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

مستعفی ارکان قومی اسمبلی سپیکر کے سامنے پیش نہیں ہونگے پی ٹی آئی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 10  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں فیصلہ کیاگیا کہ عمران خان کی گرفتاری پر پورا ملک جام کردیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔ اجلاس میں پی ٹی آئی نے

فیصلہ کیا ہے کہ استعفوں کی تصدیق کیلئے اس کے ارکان قومی اسمبلی اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ارکان استعفیٰ دے چکے، انہیں اسی طرح قبول کیاجائے، تحریک انصاف کاکوئی رکن بھی استعفی کی تصدیق کیلئے پیش نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کو خدشہ ہے کہ اس کے 2 درجن سے زائدارکان اسپیکر کے سامنے استعفوں کی تصدیق سے انکار کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان کو پارٹی رہنماں نے کے پی کے ایسے مشتبہ ارکان کی فہرست دے دی ہے جو استعفوں کی تصدیق سے انکار کرسکتے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں حکمت عملی بھی طے کرلی گئی ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پورا ملک جام کردیا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے ارکان نے سوال کیا کہ لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے کے بعد کا لائحہ عمل کیا ہے؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ اگلا لائحہ عمل لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے کے بعد دوں گا، لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے تک عام انتخابات کا اعلان ہو جائیگا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین نے چیئرمین تحریک انصاف کو جمشید دستی کو پارٹی میں نہ لینے کامشورہ بھی دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…