عمران خان کا وجود پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا ہے، ن لیگ نے سابق وزیراعظم کو جھوٹا اور مکروہ شخص قرار دے دیا

9  مئی‬‮  2022

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اورسازش قبول نہیں کریں گے،عمران خان کا وجود پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا ہے، قومی سلامتی کے اداروں پر بہتان غداری ہے،ایک جھوٹا اور مکروہ شخص اپنی انا ء کی خاطر پاکستان کی سلامتی کو داؤ پر لگا رہا ہے، کسی بیرونی سازش کا خطرہ نہیں بلکہ اس شخص کا وجود ملک کے لئے خطرہ ہے،

لانگ مارچ کے نام پر فساد برپا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جس نے عمران خان پر احسان کیا اس کو نقصان پہنچایا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ اور ملک محمد احمد خان نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔عطااللہ تارڑ نے کہا کہ نام نہاد وزیراعظم نے تمام حدیں پار کر دی ہیں، اس بات کی بھی پرواہ نہیں کی گئی کہ دشمن کس بات سے خوش ہوتے ہیں،میر صادق میر جعفر وہ ہوا کرتا ہے جو محسن کی کمر میں چھرا گھونپیں جو انتقام میں اندھا ہوکر مظالم ڈھائے، جس نے عمران خان پر احسان کیا اس کو عمران خان نے نقصان پہنچایا،جہانگیر ترین اورعلیم خان کو فون کرکے ہتھکڑی لگوائی،محسن بیگ کے ساتھ کیا کیا،محسن کش عمران خان نے سپہ سالار کے خلاف بات کی،اب ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے،پہلے بین الاقوامی سازش کا ڈھنڈورا پیٹا جس کا کوئی ثبوت نہیں آیا، عمران خان کبھی خود کو اسلامی دنیا کا لیڈر اور کبھی ولی ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جیل میں بند کرو ٹھوک دو اب ایسا نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی نااہلی کرپشن اورنالائقی کا دوش ہمیں دیں اور نہ سپہ سالا ر کو اس کا ذمہ دار ٹھہرائیں،آپ روم کو جلانا چاہتے ہیں لیکن ہم بانسری چھین کر روم کو جلنے سے بچائیں گے، دفاعی اداروں پر حملوں کی اجازت نہ دیں گے نہ انہیں برداشت کیاجائے گا،

دشمنوں کے ایجنڈے کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے، عمران خان اپنی زبان کو لگام دیں،آپ کی کرپشن کی فائلیں بھری پڑی ہیں۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ عمران خان شہر شہر جلسے کررہے ہیں، ان کے سازش کے بیانیہ کو سکیورٹی ادارے اور ڈی جی آئی ایس پی آر جھوٹ اور بے بنیاد قرار دے رہے ہیں، عمران خان کے جھوٹ کو کب تک برداشت کریں، جھوٹ بار بار دہرا رہے تاکہ وہ سچ لگنا شروع ہو جائے، عمران خان مکروہ ترین جھوٹا

شخص ہے ان کے جوکر نما ڈپٹی سپیکر نے اسمبلی کوغدار قرار دے کر اسمبلی کو توڑ دیا، عمران خان خود کو سراج الدولہ کے ساتھ ملاتے ہوئے عمران خان کو شرم آنی چاہیے، غداری کے فتوے دے کر ملک کے وجود کو خطرہ قرار دے رہے ہیں، پاکستان کے سکیورٹی اداروں کو سازش میں ملوث کررہے اسے برداشت نہیں کریں گے،آئین کو توڑنا غداری نہیں کیا پارلیمنٹ کو تحلیل کرنا غداری نہیں،عمران خان آپ غداری کے مرتکب ہیں،آپ

کے کہنے سے غداری نہیں ہوگی، عمران خان نے جلسوں میں کھلے عام سپورٹرز کو کہا مخالفین پر ڈاکو غداری کے نعرے کسنے شروع کر دو،آپ ایسی تقسیم کرنا چاہتے ہیں گلی کوچوں میں دھنگا فساد ہو،یہ سازش بھی ناکام ہوگی،اصل سازش عمران خان کررہے ہیں،جھوٹ کی بنیاد پر ریاست کی سالمیت کو خطرہ میں ڈالتے ہیں تو کیا یہ غداری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اگر ان پر ہرزہ سرائی کی گئی تو برداشت نہیں

کریں گے، دہشت گردی آتی ہے تو باوردی مجاہد سینہ سپر ہوتے ہیں، آپ نے اپنے فالوورز کو اندھے کنوئیں میں پھینک دیا ہے،روز گلا پھاڑ پھاڑ اور دھاڑ دھاڑ کر کے جو بات کررہے ہیں اس پر آپ کے خلاف عوامی عدالت میں بھی مقدمہ ہوگا،ملک نہ عمران خان کو جغرافیہ نہ تاریخ کا علم ہے،بیرونی نہیں بلکہ عمران خان کی اندرونی سازش سے ملک کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاہل شخص بدزبان ہے جس سے کسی کی عزت محفوظ نہیں،پاکستان کے معاشرے کو عمران خان سے خطرہ لاحق ہوچکا ہے،

عمران خان کے چھوٹے جرائم نہیں بلکہ ایک لسٹ ہے،عمران خان حب پاکستان میں نہیں بغض پاکستان میں تقسیم چاہتا ہے، عمران خان نے پارلیمنٹ کو کمزور اور آئین کو پامال کیا اب قومی سکیورٹی اداروں پر حملہ کر دیا، جس ملک میں آئین و پارلیمنٹ کی توقیر نہ ہو تو پھر حالات لیبیا جیسے بنتے ہیں، عمران خان ملک کو لیبیا بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم جانتے ہیں عمران خان کیا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب نے ابھی تک صوبہ میں غیر آئینی صورتحال قائم کررکھی ہے، گورنر پنجاب نہیں جاتے تو آئین کے مطابق انہیں جانا چاہیے، عمران خان نے جو کچھ کہا اگر یہ آزادی اظہار رائے سے آگے ہوجائے تو اس پر قانون اپنا راستہ لے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…