بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عامر لیاقت مجھے نماز نہیں پڑھنے دیتے تھے ،دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر مزید الزامات لگا دیئے

datetime 9  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان،کراچی(این این آئی)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اْنہیں نماز نہیں پڑھنے دیتے تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیہ شاہ نے کہا کہ ‘میں عامر لیاقت کے ساتھ بہت اذیت میں رہی ہوں، اس اذیت سے نکلنے کے لیے اللہ تعالیٰ سے بھیک مانگتی تھی، میں اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتی تھی۔

دانیہ شاہ نے کہا کہ عورت ذلیل و رسوا ہونے کے لیے نہیں بنی ہے، عورت عزت اور خوشی کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے دْنیا میں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو مرد یہ کہتے ہیں کہ عورت صرف استعمال کے لیے بنی ہے تو وہ غلط سوچتے ہیں۔اپنی گفتگو میں دانیہ شاہ نے کہا کہ عامر لیاقت جیسا انسان اپنی ماں کی عزت نہیں کرسکتا تو وہ اپنی بیوی کی عزت کیسے کرے گا۔دانیہ شاہ نے کہا کہ مجھے عامر لیاقت کے پیسے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ دانیہ شاہ پیسے کی بھوکی ہے تو وہ غلط ہے۔دوسری جانب رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کردیا۔عامر لیاقت حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اْنہوں نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے۔اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عامر لیاقت حسین نے اپنی پہلی اور دوسری اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ گوکہ دونوں کو طلاق نہیں دی تاہم وہ دونوں غیرت مند اور باحیا تھیں۔

دونوں نے میری عزت کی حفاظت کی۔عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ‘اْن دونوں نے پہلے اپنے نام کے ساتھ میرا نام ہٹایا اور پھر طلاق مانگی۔اْنہوں نے دانیہ شاہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اور تْم کتنی بہادر ہو کہ 15 سال کی عْمر میں طلاق لینے چل پڑی ہو۔رکن اسمبلی نے کہا کہ میں اب تمہیں اَن فالو کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کیخلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپیحق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے۔عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کردیا۔تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کردی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…