منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

اگر میں اتنی خراب عورت تھی توعامر لیاقت نے مجھ سے شادی کیوں کی؟دانیہ شاہ کھل کر بول پڑیں

datetime 8  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ میرے شوہر اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیہ شاہ نے کہا کہ ‘عامر لیاقت حسین بہت زیادہ نشہ کرتے تھے، اْن کیساتھ غیر اخلاقی باتیں کرتے تھے اور

گھر کے ملازمین کے سامنے بھی بے عزتی کرتے تھے۔دانیہ شاہ نے کہا کہ عامر لیاقت نے مجھ پر گھٹیا الزام لگائے ہیں، اگر میں اتنی خراب عورت تھی تو مجھ سے شادی کیوں کی؟ اور اب مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ مجھے دو تین بار تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور گلہ بھی دبایا، میں عامر لیاقت سے عزت کے علاوہ کچھ نہیں چاہتی تھی۔عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ نے کہا کہ میں صرف طلاق چاہتی ہوں کیونکہ میں اب مزید ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی جو مجھ پر الزام لگائے۔واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ دانیہ شاہ کے مطابق عامر لیاقت شیطان ہیں بلکہ شیطان سے بھی برے ہیں۔دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کیخلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپے حق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کردیا۔تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…