جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

ہماری کرکٹ کی بربادی کے ذمہ دار شاہد آفریدی ہیں، حیرت انگیز دعویٰ

datetime 7  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ کاشف محمود نے قومی کرکٹ کی بربادی کا ذمہ دار سابق کپتان شاہد آفریدی کو قرار دے دیا۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں کاشف محمود نے کہا کہ ہماری کرکٹ کو تباہ کرنے والے صرف شاہد آفریدی ہیں۔کاشف محمود نے کہا کہ

بھارتی کرکٹ ٹیم میں بہترین بیٹسمین ہونے کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے سنیل گواسکر کو اپنا گاڈ فادر بنایا، پھر ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی مایہ ناز بلے باز بنے، اس طرح اب تک بھارتی کرکٹ ٹیم میں دنیا کے بہترین بلے باز موجود ہیں۔اداکار نے کہا کہ ہم نے عمران خان کو اپنا فاسٹ بالر آئیکون بنایا اور اب تک اچھے برے حالات میں بھی پاکستان کے پاس بہترین فاسٹ بائولرز ہیں۔انہوں نے شاہد آفریدی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ 20برسوں میں شاہد آفریدی کو ہیرو بنادیا اور ان سے اگر کی امید رکھی، اگر شاہد آفریدی چل گیا تو ہم یہ میچ جیت جائیں گے۔اپنے ویڈیو پیغام میں کاشف محمود نے کہا کہ کرکٹ میں اگر مگر نہیں چلتی، ہمیں انضمام الحق، یونس خان اور محمد یوسف کو ہیرو بنانا چاہیے تھا۔کاشف محمود نے یہ بھی کہا کہ میں شاہد آفریدی کے خلاف نہیں ہوں، نہ میں کبھی ان سے ملا ہوں لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ وہ اچھے انسان تو ضرور ہوسکتے ہیں لیکن بہترین کرکٹر نہیں ہیں۔اداکار نے مزید کہا کہ ہماری کلب کرکٹ میں کسی بچے کا بلا سیدھا نہیں ہوتا، سب یہی چاہتے ہیں کہ ایک اوور میں تین چار چھکے لگا کر شاہد آفریدی بن جائیں۔ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کاشف محمود نے لکھا کہ کرکٹ کی تباہی کے بعد اب شاہد آفریدی سیاست کے فلاسفر بن رہے ہیں، عمران خان کی غلطیاں نکال رہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ آفریدی صاحب سیانے کہتے ہیں جس کا کام اسی کو ساجھے، کرکٹ آپ کو کھیلنی نہیں آئی سیاست تو بہت آگے کی چیز ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…