بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت سے کتنے کروڑ کا مطالبہ کر دیا، حیران کن انکشاف

datetime 7  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاول پور(مانیٹرنگ، آن لائن)عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی کا بھی ڈراپ سین ہوگیا دانیا شاہ تنسیخ نکاح کے لیے عدالت پہنچ گئی اور مقدمہ دائر کر دیا۔تفصیل کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی و عامر لیاقت حسین کی

تیسری بیوی دانیا شاہ نے تنسیخ نکاح کا مقدمہ دائر کردیا۔امین شہزاد سینئر سول جج فیملی ڈویژن بہال پور کی عدالت میں دائر دعوی میں دانیہ شاہ نے کہا کہ عامر لیاقت حسین سے میری شادی 5 فروری 2022 کو ہوئی 26 مارچ کو میں نے اپنے نان نفقہ و حق مہر کا تقاضا کیا تو عامر لیاقت نے مجھے گھر سے دھکے دیکر نکال دیا۔عدالت میں دائر دعوی میں کہا گیا کہ بوقت شادی حق مہر میں ایک کوٹھی مالیتی 11 کروڑ واقع خداداد کالونی کراچی،ڈھائی لاکھ روپے،ایک گاڑی مالیتی 45 لاکھ روپے 3 تولہ طلائی زیورمالیتی 4 لاکھ روپے کل حق مہر 11 کروڑ 51 لاکھ پچاس روپے طے و مقرر ہوا تھا اور نان نفقہ ایک لاکھ روپے طے ہوا تھا۔دانیہ شاہ نے حق مہر اور دیگر نان و نفقہ کا مطالبہ کر دیا، دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کے دعوی میں عامر لیاقت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت جیسے دیکھتا ہے ویسا بالکل ویسا نہیں ہے۔شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے۔نشہ کرکے آئے روز تشدد کرتا تھا۔چھوٹے سے کمرے میں رکھتا تھا۔دانیہ شاہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت حسین مجھے اور میرے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز ہمیں تحفظ فراہم کریں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…