اسلام آباد ( آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاق میں بیورو کریسی میں تقررو تبادلے کر دیئے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژ ن کی جانب جاری نوٹفیکیشن کے مطابق ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن عاصم اقبال کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، گریڈ بیس کے عبدالوہاب سومرو وزیر اٰعظم دفتر تعینات کر دیا گیا ۔ گریڈ 21 کے ارشد محمود مہمند کی خدمات بلوچستان حکومت سے واپس لے لی گئیں
ارشد محمود مہمند ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات تھے جبکہ عاصم اقبال کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔دونوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ جوائنٹ سیکریٹری پلاننگ ڈویڑن عبدالوہاب سومرو کا تبادلہ کر دیا گیا ہے گریڈ بیس کے عبدالوہاب سومرو کووزیر اٰعظم دفتر تعینات کر دیا گیا ہے گریڈ انیس کے محمد عثمان کی خدمات خیبر پختونخواہ سے پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئی ہے گریڈ17 کے ابراہیم شاہ کی خدمات بلوچستان سے گلگت بلتستان حکومت کے سپردکر دی گئی ہے جبکہ فرنٹئر ر کانسٹیبلری میں تعینات ایس ایس پی شہزاد ندیم بخاری کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے پولیس سروس گریڈ انیس کے شہزاد ندیم بخاری اور ایس ایس پی عارف شہباز خان وزیر ،ایس ایس پی ڈاکٹر سردار غیاث گل کی خدمات خیبر پختونخواہ سے پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی سیکریٹری وزیر اعظم دفتر التمش جنجوعہ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے گریڈ 18 کے التمش جنجوعہ کی خدمات گلگت بلتستان حکومت کے سپرد گریڈ بیس کے علی جان خان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرداوربلوچستان حکومت میں تعینات ڈی آئی جی اختر حیات کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔پولیس سروس گریڈ بیس کے اختر حیات کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے وزیر اعظم نے علی جان خان کی ڈپیوٹیشن پر تعیناتی کو منسوخ کر دیا۔اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے تمام تقررو تبادلوں کے نوٹفکیشن جاری کر دیے۔