کوئٹہ(آن لائن)چیف آف ساراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لومڑی نے اؤنٹ کو کہا تھوڑا جاؤ جلال دبدبہ دکھاؤ اؤنٹ نے خربوزہ کا فصل خراب کیا اور کچھ کھالیا ہے لومڑی نے اعتراض کیا اور کہا یہ کیا مذاق ہے اونٹ نے کہا ہمارا جاؤ جلال ایسا ہی ہوتا ہے ا ن خیالات کااظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ٹویٹر) پیغا م میں کہا ہے کہ ملک کے حکمرانوں سوچو؟ آپ لوگ بہت خطرناک، خوفناک، طاقتور اور ظالم ہو لیکن ایک لاپتہ سیاسی کارکن،طالبعلم اور شہری کے اغواء گمشدگی سے ہزاروں انسانوں کے دلوں میں محبت نہیں ریاست اور تم لوگوں کے خلاف نفرت پیدا ہورہی ہے چہرے پر خوف اور دل ودماغ میں نفرت اب یہ ظلم بند کیا جائے۔