لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی) رمضان المبارک میں آنے والا مہنگائی کا طوفان ابھی تک قابو میں نہ آ سکا، اشیاء خورو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، دیسی لیموں کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں لیموں ایک ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، سبزیوں کی قیمت میں بیس سے تیس روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے، ادارہ شماریات نے بتایا کہ اپریل میں ٹماٹر 51.53 فیصد، پیاز 42.83 مہنگی ہوئی جبکہ پھلوں کی قیمت میں 21.07 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اپریل میں سبزیوں کی قیمت میں 14.41 فیصدجبکہ خوردنی تیل11.35 فیصد اور گھی 8.25 فیصد مہنگا ہوا۔