بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

40روسی جیٹ طیاروں کو مار گرانے کے بعد یوکرینی پائلٹ ہلاک

datetime 1  مئی‬‮  2022 |

کیف (این این آئی)یوکرین کا ایک لڑاکا پائلٹ، جسے کیف کا بھوت کہا جاتا ہے، گزشتہ ماہ ایک لڑائی میں 40 روسی طیاروں کو مار گرانے کے بعد ہلاک ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ ماہ روسی افواج کے ساتھ جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے بہادر یوکرینی پائلٹ کی شناخت میجر سٹیپن ترابالکا کے طور پر ہوگئی ہے۔برطانیہ کے اخبار نے یہ بھی کہا کہ ترابالکا، ایک مگ 29اڑ رہے تھے جوکہ 13 مارچ کو دشمن فوج کے ساتھ لڑتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ان کے خاندان کے مطابق اس فائٹر پائلٹ کو بہادری کے لیے یوکرین کا اعلی تمغہ، آرڈر آف دی گولڈن اسٹار سے نوازا گیا، انہیں یوکرین کے ہیرو کا خطاب بھی دیا گیا۔دوسری جانب بہادر فائٹر پائلٹ کے ہیلمٹ اور چشمے اب لندن میں نیلام ہونے والے ہیں۔ترابالکا نے حملے کے پہلے دن 10 روسی طیاروں کو مار گرانے کے بعد دنیا بھر میں شہرت حاصل کی، لوگ انہیں کیف کا بھوت کہتے ہیں۔ میجر ترابالکا مغربی یوکرین کے ایک محنت کش خاندان میں ایک چھوٹے سے گاں میں پیدا ہوئے تھے اور وہ بچپن سے ہی پائلٹ بننا چاہتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…