بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

عثمان بزدار سے سکیورٹی واپس لے لی گئی

datetime 30  اپریل‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی، آن لائن)نگران وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی پنجاب اسمبلی میں موجودگی کے باوجود ان کی سکیورٹی اور سکواڈ واپس روانہ ہو گیا ۔ عثمان بزدار گزشتہ روز ہنگامی طو رپر پنجاب اسمبلی پہنچے جہاں انہوں نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے فیصلے کے بعد کابینہ کے اراکین کے اجلاس کی صدارت کی تاہم اسی دوران ان کی سکیورٹی

اورسکواڈ پنجاب اسمبلی سے واپس روانہ ہو گیا ۔ عثمان بزدار نے بتایا کہ میں نے سکیورٹی اور سکواڈ کوخود واپس بھجوایا ۔ عثمان بزدار بغیر سکیورٹی کے پنجاب اسمبلی سے روانہ ہوئے۔پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے حکام کے مطابق ہمیں وزیراعلی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم نہیں ملااورپنجاب کابینہ کی بحالی کا نوٹیفیکیشن ہی موجود نہیں تھا۔گورنر کے حکم پر عملدرآمد کا لیٹر موصول ہونے پر نوٹیفکیشن ہوتا ہے، نوٹیفکیشن ایس اینڈ جی اے ڈی کیبنٹ ونگ جاری کرتا ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی جس کے لیے مہمانوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ۖ پیش کی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف لیا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے علاوہ شریف فیملی کے افراد بھی حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری دیکھنے کے لیے موجود تھے۔گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری کے موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو گورنر ہاؤس جانے کی اجازت نہیں ہے۔مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری کے لیے 1000 کے قریب مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ حلف لینے سے پہلے چیف سیکرٹری پنجاب نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنا یا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…