جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اعظم نے 21 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی

datetime 29  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی سربراہی میں وفاقی وزرا، کاروباری شخصیات اور ماہرین پر مشتمل 21 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم اقتصادی مشاورتی کونسل کے چیئرمین ہوں گے

اور اس میں نجی شعبے سے بھی ارکان کو شامل کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کونسل میں شامل حکومتی ارکان میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل، وزیراطلاعات مریم اورنگ زیب، سلیم مانڈوی والا، عائشہ غوث پاشا، مصدق ملک شامل ہیں۔وزیراعظم کی تشکیل کردہ اقتصادی مشاورتی کونسل کے دیگر اراکین میں طارق پاشا، میاں منشا، محمد علی طبہ، عارف حبیب، ڈاکٹر عاصم حسین، عاطف باجوہ، احسن فرید، اورنگ زیب، وقار احمد، سلمان احمد، شہزاد سلیم، رحمن نسیم، مصدق ذوالقرنین، ڈاکٹر اعجاز نبی شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق اقتصادی مشاورتی کونسل کے ٹی او آرز اور دائرہ کار بھی جاری کردیا گیاہے، جس کے تحت اقتصادی مشاورتی کونسل اقتصادی پالیسیوں کا جائزہ لے گی۔اقتصادی مشاوتی کونسل قلیل مدتی میکرو اکنامک استحکام کے لیے تجاویز دے گی اور اس کے علاوہ اسٹرکچرل اصلاحات کے لیے بھی تجاویز دے گی۔وزارت خزانہ نے بتایا کہ اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہفتہ وار بنیادوں پر ہوگا، کونسل ملک کی مجموعی معاشی صورت حال کا جائزہ لے گی اور معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات تجویز کرے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق اقتصادی مشاورتی کونسل کے تحت ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…