جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

دعازہرہ کی عمر 14سال ہے والدین دستاویزات سامنے لے آئے

datetime 26  اپریل‬‮  2022 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)دعا زہرہ کے والد نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  بیٹی کو کراچی لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچی کو اگر میرے پاس نہیں تو چائلڈ پروٹیکشن کےحوالے کیاجائے، مجھے ان پر پورا اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ میری شادی 2005 میں

ہوئی، شادی کو 18 سال نہیں ہوئے تو بیٹی کیسے 18 سال کی ہوگئی؟ 27اپریل 2008 دعا کی تاریخِ پیدائش ہے۔مہدی کاظمی نے پریس کانفرنس کے دوران دعا زہرہ کا پیدائشی سرٹیفکیٹ بھی دکھایا۔انہوں نے کہا کہ مکمل تفتیش کی جائے تاکہ معلوم ہوکہ اصل معاملہ کیا ہے، میری بیٹی سے جوکہلوایا جارہا ہے وہ اسی طرح بول رہی ہے، گیم کےاندرمیسجنگ سسٹم سے لڑکے نے میری بیٹی کوٹریپ کیا۔اس موقع پر دعا زہرہ کی والدہ نے کہا کہ دعا کا جس نے نکاح پڑھوایا ، نکاح نامے پر اس کی مہر نہیں، میں وکیل کی بیٹی ہوں اتنا قانون میں بھی جانتی ہوں، ہوسکتا ہےمیری بیٹی کی ویڈیوز بناکر اسے بلیک میل کیا گیا ہو، میری بیٹی ویڈیو میں خوف زدہ نظر آرہی ہے۔اس سے قبل کراچی کے علاقے ملیر سے لاپتا ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کو پولیس نے پاکپتن سے تحویل میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کراچی پولیس نے لاہور پولیس کے ساتھ دعا زہرہ کا نکاح نامہ شیئر کیا تھا جس کے بعد لاہور پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کیں تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…