جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

5 ارب روپے کا سکینڈل، پی ٹی آئی اور جاوید آفریدی کو زور دار جھٹکا، ایم جی موٹرز انڈر انوائسنگ کی تحقیقات شروع

datetime 26  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعلیٰ افسران کا دعویٰ ہے کہ ایم جی موٹرز انڈر انوائسنگ میں فراڈ کے خلاف تحقیقات کے لئے قائم کی گئی کمیٹی نے باقاعدہ طور پر کام شروع کیا ہے اور جلد انکوائری رپورٹ منظر عام پر لائی جائے گی۔ پانچ ارب کا سکینڈل منظر عام پر آ گیا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم کے سابق سیکرٹری اعظم خان،

ممبر (کسٹمز آپریشنز) ایف بی آر طارق ہدیٰ اور ایم جی موٹرز کے جاویدآفریدی کے درمیان گٹھ جوڑ کی وجہ سے گزشتہ سال کے دوران ایم/ایس ایم جی موٹرز کی جانب سے 10ہزار کے قریب لگژری گاڑیاں درآمد کی گئیں۔یہ گاڑیاں انڈر انوائس تھیں۔سب سے دلچسپ امریہ ہے کہ مکمل گاڑی کی اعلانیہ قیمت اسی گاڑی کی سی بی یو فارم میں سی کے ڈی کٹس سے بھی انتہائی کم ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مکمل حالت میں گاڑی کو کراچی بندرگاہ پر اس کے سپیر پارٹس کی شکل میں قیمت سے بھی کم پر کلئیر کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان اور طارق ہدیٰ نے جاوید آفریدی کو غیر قانونی فائدہ پہنچانے کیلئے ملک کر کام کیا اور گزشتہ حکومت میں انکا گٹھ جوڑنمایاں تھا جس کے مطابق طارق ہدیٰ کراچی میں کسٹمز کلئیرنس کلیکٹریٹس پر افسران پر ذاتی طور پر دباؤ ڈالا تاکہ گاڑیوں کی انتہائی انڈر انوائسنگ پر کلئیرنس کو یقینی بنایا جاسکے اس سے پہنچنے والے نقصان کی لاگت 8سے 10ارب روپے کے قریب بنتی ہے۔ابتدائی طور پر 1000سے زائدگاڑیوں کو ایم جی گاڑیوں کی قیمت 11000ڈالر فی سی بی یو پر ممبر آپریشنز کی زبانی ہدایات پر کلئیر کرایا گیا۔ لاہور ڈرائی پورٹ پر اسی گاڑی کی سی کے ڈی کٹس کو 16000ڈالر فی گاڑی پر کلیئر کرایا گیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلئیرنس آڈٹ نے واضح طور پر اس کیس میں انتہائی انڈرانوائسنگ کی نشاندہی کی ہے تاہم کلیئرنس کلیکٹوریٹس کی جانب سے

اسے واضح طور پر نظر انداز کردیا گیا۔معاملے کو چھپانے کیلئے (ایسٹ /ویسٹ/پی ایم بی کیو) کراچی پر مشتمل تین کسٹمزکلیٹکٹرز کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے بورڈ کورپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ گاڑیوں کی قیمت12,4005امریکی ڈالر بنتی ہے۔ پی سی اے کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر خلاف ورزی کے کیسز بنائے گئے جنہیں فیصلے کے لیے بھیجا گیا جہاں کلکٹر (عدالتی) جو ممبر کسٹمز (آپریشنز) کا ایک اور ماتحت تھا،نے شوکاز نوٹسز کو منسوخ کردیا اور مقدمات کا فیصلہ درآمد کنندگان کے حق میں دیدیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…