پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کا وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

datetime 26  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بچانے نکلے ہیں،عمران خان ہی ملک کو بچا سکتے ہیں، ملک میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، جس جماعت کو اقتدار سے باہر نکالا گیا ہے عوام میں اس کو بھر پور پذیرائی مل رہی ہے، اس کا والہانہ استقبال ہو رہا ہے، ہم نے غیر ملکی سازش کو بے نقاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ

ہم شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے کہ جس شخص پر نیب کے مقدمات ہوں، فرد جرم عائد کی جانی ہو وہ پاکستان کی نمائندگی کرے تو ملک کے وقار کو نقصان پہنچتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم پٹیشن دائر کر رہے ہیں کہ جب تک شہباز شریف مقدمے سے بری نہیں ہوتے ن لیگ دوسرے رکن کو نامزد کر دے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مخدومزاہ زین حسین قریشی ڈاکٹر اختر ملک ملک سلیم لابر ملک واصف مظہر راں میاں طارق عبداللہ نے بھی خطاب کیا۔انہو ں نے کہا میں ملتان کے اراکین صوبائی اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے نوٹو ں کو ٹھوکر مار کر عمران خان کا ساتھ نبھانے کا فیصلہ کیا،یہ وہ ملتان کے سپوت ہیں جنہو ں نے ضمیر فروشی نہیں کی، یہ وہ سپوت ہیں جنہو ں نے عوام کے ووٹ اور مینڈیٹ کا احترام کیا۔کیا ان کو آفرز نہیں ہوئیں؟ کے وہ نوٹ لیں اور ووٹ دیں۔ ہم نے منحرف اراکین کے خلاف صدارتی ریفرنس بھیجا ہے منحرف اراکین تاحیات نا اہل ہونگے۔ انہوں نے کہا امپورٹڈ حکومت عوام کو نامنظور ہے۔ چوروں کی حکومت عوام کو نامنظور ہے، پاکستان کی عوام نے امپورٹڈاور مسلط شدہ حکومت کو مسترد کردیا ہے۔ جو حکومت 10 دن تک اپنی کابینہ کا تقرر نہیں کرسکی وہ حکومت کیا چلائے گی۔ یہ جو مرضی تاخیر کرلیں جو مرضی حربے اختیار کرلیں عوام انہیں مسترد کر چکی ہے، پاکستان کے عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں،

مک مکا ہوا کابینہ بنی مجھے اندر کے تمام راز معلوم ہیں، میں سوال کرتا ہوں جو زرادری کا پیٹ پھاڑ کر لوٹی ہوئی دولت واپس لینے کا دعوی کر رہے تھے وہ لوگ اب زرداری کے ساتھ شیر و شکر ہیں۔ بلاول بھٹو نواز شریف سے لندن میں 10 سیٹوں کی بھیک مانگنے گئے ہیں۔ یہ پی پی چیئرمین کی سیاست ہے۔ انہو ں نے کہا 26 اپریل کو ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کیا جائے گا، کیونکہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار نہیں ہے،ہم

سمجھتے ہی کہ تمام جماعتوں سے یکساں حساب مانگا جائے،صرف پی ٹی آئی سے حساب کیوں مانگا جار ہے؟ انہو ں نے دعوی کیاکہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا پروگرام بنایا جار ہاہے۔ انہوں نے کہا عید کے بعد عمران خان ملتان میں جلسے سے خطاب کریں گے،27 ماہ رمضان کی شب دعا کے طور پر منائی جائیگی۔ہر ضلع میں سکرینیں لگائی جائیں گی جس میں عوام شریک ہونگے۔انہوں نے کہا میں ملتان کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہو ں جو روزے کے بعد شدید گرمی میں میرے استقبال کیلئے تشریف لائے اور تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…