سٹاک ہوم (آن لائن)بھارت سال2021میں امریکہ اورچین کے ساتھ سب سے زیادہ فوجی اخراجات کرنے والے تین ممالک میں شامل رہا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بات سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے
بھارت کے فوجی اخراجات 76.6ارب امریکی ڈالر تھے جو دنیا میں تیسرے سب سے زیادہ اخراجات ہیں۔ یہ 2020سے 0.9فیصد اور 2012سے 33فیصد زیادہ ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی اخراجات 2021میں 801 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئے جو 2020کے مقابلے میں 1.4فیصد کم ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے 2012سے 2021کے عرصے میں امریکہ نے فوجی تحقیق اور ترقی کے لیے فنڈز میں 24فیصد اضافہ کیا اور ہتھیاروں کی خریداری پر اخراجات میں 6.4فیصد کمی کی۔دوسرے نمبر پر چین آیا جس نے دفاع پر 293 ارب امریکی ڈالر خرچ کیے جو 2020کے مقابلے میں 4.7فیصد زیادہ ہے۔2021میں کل عالمی فوجی اخراجات میں حقیقی معنوں میں 0.7 فیصد کا اضافہ ہوا جو 2113ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئے۔ 2021میں پانچ سب سے زیادہ فوجی اخراجات کرنے والے ممالک امریکہ، چین، بھارت، برطانیہ اور روس تھے جو مجموعی عالمی اخراجات کا 62فیصدتھے۔. سیپری کے فوجی اخراجات اور ہتھیاروں کی تیاری کے پروگرام کے سینئر محقق ڈاکٹر دیگو لوپس سیلوادا نے کہا کہ کورونا وباکے معاشی مشکلات کے باوجود عالمی فوجی اخراجات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔مہنگائی کی وجہ سے حقیقی معنوں میں ترقی کی شرح میں سست روی تھی۔ تاہم فوجی اخراجات میں 6.1فیصد اضافہ ہوا۔