جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بچن کی تصویر وائرل ہوگئی

datetime 25  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بچن کی تصویر وائرل ہوگئی ۔تصویر بابر اعظم کے والد نے شیئر کی ہے جس میں نمبر ون کرکٹر کو معصومیت بھرے انداز میں کرکٹ کِٹ زیب تن کیے بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔بابر اعظم کے والد نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہر ماں باپ کا بچہ اْن کی نظر میں بس اتنا ہی بڑا ہوتا ہے، بے شک وہ 50 سال کا ہی کیوں نہ ہو۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انسٹاگرام پر گنبد خضراء کے روح پرور منظر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔تصویر میں بابر اعظم کو کسی اونچی جگہ کھڑا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ تصویر کے بیک گراؤنڈ میں مسجد نبویؐکا دل موہ لینے والا منظر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہا ہے۔ بابراعظم کے والد اعظم صدیقی کی جانب سے بھی بابر کے ہمراہ تصویر شیئرکرتے ہوئے مداحوں کو قومی ٹیم کے کپتان کی عمرہ روانگی سے قبل مصروفیات سے آگاہ کیاگیا۔اعظم صدیقی نے کہا کہ عمرہ روانگی سے پہلے بابر کافی دیر میرے پاس رہا ، اللہ پاک نے توفیق دی اپنے گھر بلا لیا، اللہ اپنے گھر کی حاضری قبول فرمائے اور نبیؐکے روضے کی زیارت بھی قبول و مقبول کرے۔انہوں نے لکھا کہ دعا ہے رحمتوں کا یہ سفر ہمارے گھر اورسب گھر والوں اور بابر کے لیے ہر زحمت کو رحمت میں بدل دے اور صرف خیر ہی خیر ہو، جو خطائیں ہیں انعام میں بدل جائیں اور ہم سب ہر سال مکہ و مدینہ جائیں۔ آمین۔ قبل ازیں سابق بھارتی اسپینر ہر بھجن سنگھ بھی پاکستانی کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ کے دیوانے ہو گئے ،انہوں نے بابرکو مستقبل کا لیجنڈقراردیدیا۔ہربھجن سنگھ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ بابراعظم کی بیٹنگ ٹیکنیک بہترین ہے وہ ہمیشہ اعتماد کے ساتھ کھیلتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میرے خیال میں بابراعظم کو فیب 4 میں شامل کرنا قبل ازوقت ہے تاہم مستقبل میں وہ کرکٹ کے لیجنڈز میں سے ایک ہوں گیکیوں کہ وہ صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…