جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

13سالہ کم عمر بچے نے گریجویشن کر کے سب کو حیران کر دیا ، پی ایچ ڈی کیلئے بھی تیار

datetime 25  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ ذہین ترین طالب علم ایلیوٹ ٹینر نے کم عمر میں گریجویشن کرکے سب کو حیران کردیا اور اب وہ پی ایچ ڈی بھی کرنے جارہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صرف تیرہ سال کی

عمر میں ہی ایلیوٹ کی ذہانت کا کوئی مقابلہ نہیں وہ جب 3 برس کا تھا اس وقت سے ریاضی اور طبیعیات کے مسائل حل کرتا آرہا ہے۔ اس کم عمر لڑکے کو لوگوں کی جانب سے چھوٹا آئن اسٹائن بھی قرار دیا گیا ہے جس نے مقامی کالج سے گریجویشن مکمل کی اور جلد ہی اسے ڈگری بھی مل جائے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایلیوٹ ٹینر نے طبیعیات میں گریجویشن کیا جس میں ریاضی بھی ان کے مضمون کا حصہ تھا۔ ذہین طالب علم کا یونیورسٹی آف مینیسوٹا میں پی ایج ڈی پروگرام کے لیے داخلہ ہوچکا ہے تاہم اس کے خاندان کو مالی مسائل کا سامنا ہے۔لڑکے کے والدین نے اس کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے عطیات جمع کرنا شروع کردیے۔ ایلیوٹ کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا پروفیسر بننا چاہتا ہے، وسائل نہ ہونے کی وجہ سے ہم اسکالر شپ، فیلوشپ اور گرانٹس کی تلاش میں ہیں تاکہ بچہ تعلیم جاری رکھ سکے، اب تک تھوڑی رقم جمع ہوئی ہے جو ناکافی ہے۔والدین نے کہا کہ ہمارا بیٹا چھوٹے بچوں کی طرح ہی ہے لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ اس نے بہت ہی کم عمر میں اپنی ذہانت کی بدولت اعلی تعلیم حاصل کی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…