جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں سزائے موت پانے والے قیدی نے فیصلہ چیلنج کردیا

datetime 25  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں سزائے موت پانے والے قیدی نے فیصلہ چیلنج کردیا۔قیدی حافظ محمد تیمور نے انسداد دہشتگردی کورٹ کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے، جس میں ملزم کی جانب سے بریت اپیل دائر کی گئی ہے۔

حافظ محمد تیمور کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ استغاثہ شہادت کی بنیاد پر ملزم کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا، ملزم حافظ تیمور پر الزام ہے کہ اس نے سری لنکن شہری کے سر پر اینٹ ماری، فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ میں اینٹ مارنے سے متعلق رپورٹ منفی ہے۔اپیل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چشم دید گواہوں کی شہادتیں بھی قانونی تقاضے پورے نہیں کرتیں، سری لنکن شہری کو قتل کرنے کا وقوعہ باقاعدہ منظم منصوبے کے تحت نہیں تھا، بلکہ ان کا قتل حادثاتی تھا۔دائر اپیل میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹھوش شواہد کے بغیر 6 افراد کو سزائے موت سنائی، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کسی ہجوم میں ہر ملزم کے کردار کی شناخت نہیں ہوسکتی، ہجوم میں ہر ملزم کے کردار کی شناخت نہ ہونے پر اسے سزا بھی نہیں دی جاسکتی۔استدعا ہے کہ عدالت انسداد دہشتگردی کورٹ کا سری لنکن شہری کو قتل کے جرم میں ملزم کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…