جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

دودھ پینے سےکونسی خوفناک بیماری کے 14فیصدخدشات کم ہو جاتے ہیں ؟ طبی ماہرین کا تحقیق میں تہلکہ خیز انکشاف

datetime 25  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )دودھ کا باقاعدہ استعمال امراض قلب سے تحفظ فراہم کرتا ہے، دودھ کے باقاعدہ استعمال سے مضر صحت کولیسٹرول اور دل کے امراض کے خدشات کم ہوجاتے ہیں، دودھ پینے سے امراضِ قلب میں 14 فیصد تک کمی واقع ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ریڈنگ، یونیورسٹی آف سائوتھ آسٹریلیا اور یونیورسٹی آف آکلینڈ کی مشترکہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ

باقاعدگی سے دودھ پینے والوں کے جسم میں ایک جانب چکنائی زیادہ ہوتی ہے لیکن دوسری طرف مضر صحت کولیسٹرول کی سطح کم رہتی ہے جس سے دل کی بیماریوں کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔تحقیقی ٹیم نے کہا ہے کہ ایک طویل تحقیق کے دوران برطانیہ کے تقریبا 20 لاکھ افراد کے اعداوشمار مرتب کئے گئے اور جینیاتی سطح پردودھ پینے والے افراد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا ہے کہ دودھ کا باقاعدہ استعمال کرنے والے افراد ایک جینیاتی تبدیلی کے باعث لیکٹوز ہضم کرلیتے ہیں جس سے ان میں دودھ پینے کی عادت پیدا ہو جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دودھ پینے کی عادت باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) میں اضافہ کا سبب بنتی ہے لیکن اس سے اچھے اور برے دونوں اقسام کے کولیسٹرول کم ہوتے ہیں۔نتائج کے مطابق دودھ پینے سے امراضِ قلب میں 14 فیصد تک کمی واقع ہوتی ہے۔ سائینسدانوں نے کہا ہے کہ سیرشدہ چکنائی والی غذا ہونے کے باوجود بھی دودھ دل کی بیماریوں کا سبب نہیں بنتا اور یہ سرخ گوشت کی طرح خطرناک نہیں ہے۔ ماہرین صحت نے کہا ہے کہ دودھ میں کوئی ایسا کیمیائی مرکب موجود ہے جو دل کو تندرست رکھنے میں مدد دیتا ہے تو دوسری جانب یہ رگوں اور شریانوں کی تنگی کو بھی دور کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…