کراچی (آن لائن) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 186.30روپے سے 186.25روپے اور قیمت فروخت186.60روپے سے کم ہو کر186.50روپے ہو گئی
اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 186روپے سے گھٹ کر185.80روپے اور قیمت فروخت187روپے سے گھٹ کر186.30روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 2روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 199روپے سے گھٹ کر197روپے اور قیمت فروخت201روپے سے گھٹ کر199روپے ہو گئی اسی طرح3روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید236.50روپے سے گھٹ کر233.50روپے اور قیمت فروخت239.50روپے سے گھٹ کر236.50روپے پر آ گئی۔ دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات،پاکستا ن کے فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات اور کارپوریٹ کمپنیوں کے مالیاتی نتائج کے سیزن کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ چھائی مندی کی لہر دور ہوگئی اور رواں کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس 520پوائنٹس کے اضافہ کے بعد46ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا،تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمایہ میں 67ارب51کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہواجبکہ کاروباری حجم69.52فیصد اضافے سے36کروڑ حصص کی سطح پر جا پہنچا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبارکے آغاز سے ہی تیزی رہی،
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت،پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات اور کارپوریٹ کمپنیوں کے مالیاتی نتائج کے باعث مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں میں پائی جانے والی بے چینی میں کمی دیکھی گئی اور مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں ابتداء سے اختتام تک تیزی رہی،سرمایہ کارو نے ٹیلی کام،ٹیکنالوجی،ریفائنری،پاور،انرجی،پراپرٹیز،کیمیکل سیکٹر میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔کاروبار کے اختتام
پرکے ایس ای100انڈیکس520.23پوائنٹس اضافہ سے46073.25پوائنٹس،کے ایس ای30انڈیکس 251.28پوائنٹس اضافہ سے 17840.59اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 278.81پوائنٹس اضافہ سے 31292.73پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس1002.28پوائنٹس بڑھ کر75562.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر مارکیٹ میں 325کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 163کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں
اضافہ،148کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی اور 14کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا،مارکیٹ میں تیز ی کے باعث مجموعی سرمایہ 67ارب51کروڑ46لاکھ17ہزار713 روپے بڑھ کر 76کھرب 75ارب70 کروڑ 17 لاکھ38ہزار679 روپے کی سطح پر جا پہنچا۔مارکیٹ میں 36کروڑ88لاکھ30ہزار284شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز جمعہ کو21کروڑ75لاکھ65ہزار712 حصص کے سودے ہوئے تھے۔
نمایاں کاروبارکے اعتبار سے ہم نیٹ ورک4کروڑ68لاکھ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ3کروڑ54لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام3کروڑ19لاکھ، جی3ٹیکنالوجیز 2کروڑ53لاکھ، غنی گلو ہول2کروڑ17لاکھ،پاک ریفائنری1کروڑ83لاکھ،پاک الیکٹرون1کروڑ65لاکھ،سینرجیکو پاک1کروڑ64لاکھ،ٹی پی ایل پراپرٹیز1کروڑ4لاکھ اور لو ٹے کیمیکل 98 لاکھ شیئرز کے سودے نمایاں رہے۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے لحاظ سے نمایاں اضافہباٹا پاک اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں رہا جنکے دام99.99روپے اور81.87روپے اضافے سے بالترتیب2299.99روپے اور5700روپے ہوگئے جبکہ سب سے زیادہ کمی صنوفی ایوانٹس اور تھل انڈسٹریزکے حصص کی قیمتوں میں دیکھی گئی جن کے بھاؤ21روپے اور9روپے گھٹ کربالترتیب903روپے اور260روپے رہ گئے۔